ڈالر کے مقابلے میں ین، 34 سال کی کم ترین سطح پر

بینک آف جاپان کے زر پالیسی تبدیل نہ کرنے کے فیصلے کے بعد جاپانی کرنسی جمعہ کو نیویارک میں ڈالر کے مقابلے 158 ین کی حد تک کمزور ہو گئی۔ یہ سطح مئی 1990 کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔

بینک آف جاپان کے فیصلے اور بعد میں ایک نیوز کانفرنس میں گورنر اُوئیدا کازُوؤ کے کیے گئے تبصروں سے یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ مرکزی بینک مستقبل قریب میں شرح سود میں اضافہ نہیں کرے گا۔

منڈی پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ امریکہ اور جاپان کے درمیان شرح سود کا فرق فی الوقت برقرار رہنے کا امکان ہے، جس سے زیادہ منافعے والے ڈالر میں سرمایہ کاری کا اشارہ ملتا ہے۔