تعطیلات کے دوران زلزلہ زدہ نوتو میں رضاکارانہ سرگرمیاں تیز

جاپان میں گولڈن ویک سے موسوم، بہار کی طویل تعطیلات کا ہفتے کے روز آغاز ہوا۔ ان تعطیلات میں کچھ لوگ تباہ کن زلزلے کی زد میں آنے والے اِشیکاوا پریفیکچر کے علاقوں میں رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال کے پہلے دن آنے والی اس آفت کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں 70,000 سے زیادہ افراد رضاکارانہ طور پر کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے ملبے کی صفائی، سامان کی نقل و حمل اور انخلاء کے مراکز کی مدد کی ہے۔

ہفتے کی صبح رضاکار متاثرہ عمارتوں سے آفات سے متعلقہ فضلہ ہٹانے اور دیگر کاموں میں مصروف تھے۔

مقامی حکام نے بلدیاتی دفاتر اور انخلاء کے ثانوی مراکز کے طور پر کام کرنے والے دیگر مراکز پر پمفلٹ رکھے ہیں جن میں اور انہیں رضاکاروں سے مدد طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

پریفیکچر کی حکومت رضاکاروں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنے منتخب کردہ مقامات کی صورت حال کے بارے میں پیشگی جانچ کر لیں کیونکہ کچھ علاقوں میں اب بھی نل کے پانی جیسی ضروری سہولیات نہیں ہیں۔

حکام لوگوں کو باقاعدگی سے وقفے لینے اور پانی پیتے رہنے کی بھی تاکید کر رہے ہیں کیونکہ کچھ دنوں میں درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔