بینک آف جاپان کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں مزید کمی

بینک آف جاپان ’بی او جے‘ نے کہا ہے کہ وہ اپنی زر پالیسی میں تبدیلی نہیں کرے گا۔ اس فیصلے کی وجہ سے ٹوکیو کی زر مبادلہ منڈی میں سرمایہ کاروں نے ین کی فروخت جاری رکھی اور ڈالر کے مقابلے میں جاپانی کرنسی کی قدر 156 کی سطح تک گر گئی۔ یہ 34 سال کی نئی کم ترین سطح ہے۔

منڈی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ اور جاپان کے درمیان شرح سود کا زیادہ فرق فی الحال برقرار رہے گا۔

شرح سود میں فرق کے باعث سرمایہ کار زیادہ منافعے کے لیے بڑھ چڑھ کر ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔