بیجنگ میں امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کے مذاکرات

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے جمعہ کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے آغاز میں جناب وانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہونے لگے ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں منفی عوامل اب بھی متواتر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے کلیدی مفادات کو ہمیشہ چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے سرخ لکیر عبور نہ کرے۔

جواب میں جناب بلنکن نے کہا، ’’ہماری دانست میں، آگے بڑھنے کی کوشش میں بالمشافہ سفاتکاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ بلکہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ہم اُن شعبوں کے بارے میں ہر ممکن حد تک واضح ہوں جہاں ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ غلط اندازوں سے بچنے کے لیے کم از کم ہمیں غلط فہمیوں سے گریز کرنا ہو گا‘‘۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ دونوں وزراء کا تائیوان کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کا منصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ تائیوان کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جناب لائی چِنگ تے اگلے ماہ عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔