بائیڈن کا یوکرین کی فوری فوجی امداد کا وعدہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز غیر ملکی امدادی پیکیج پر دستخط کر دیے جس میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد شامل ہے۔ قانون سازوں کی جانب سے مہینوں تک کے بحث مباحثے کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے جناب بائیڈن نے کہا، ’’یہ امریکہ کے لیے ایک اچھا دن ہے۔ یہ یورپ کے لیے ایک اچھا دن ہے۔ یہ عالمی امن کے لیے نیک شگون ہے۔ در حقیقت، یہ نتیجہ خیز ثابت ہو گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات امریکہ اور دنیا کو مزید محفوظ بنائیں گے۔

بائیڈن نے فضائی دفاع، توپ خانے اور راکٹ نظاموں کے لیے گولہ بارود، اور بکتر بند گاڑیوں کی ابتدائی ترسیل کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ’’فوری ترسیل‘‘ کا یقینی آغاز ہو جائے گا۔