تزئین و آرائش کے بعد شیبُویا کی مشہور علامت تسُوتایا کا افتتاح

ٹوکیو کے علاقے ’’شیبُویا‘‘ کے ایک مشہور علامتی مقام نے تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

تسوتایا، شیبویا کے مشہور اسکریمبل کراسنگ کے بالکل سامنے واقع ہے۔ جمعرات کے افتتاح سے پہلے اسے معائنے کے لیے کھولا گیا۔

اس کاروباری مرکز کا آغاز سال 2000 میں ایک ایسے مقام کے طور پر ہوا تھا، جہاں سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کرائے پر دی جاتی تھیں اور کتابوں کی فروخت کی جاتی تھی۔ وسیع پیمانے پر تزئین و آرائش کے لیے اس کی منتظم کمپنی، کلچر کنوینئنس کلب، نے گزشتہ سال اکتوبر میں اسے بند کر دیا تھا۔

تزئین شدہ عمارت میں اب ڈسک کرائے پر نہیں دی جاتیں۔ بلکہ یہاں وسیع کیفے اور تقریبات کی جگہیں بنائی گئیں ہیں تاکہ یہ جگہ جاپانی ’انیمے‘‘ اور ’’مانگا‘‘ کے بارے میں معلومات کی ترویج کا مرکز بن سکے۔