جاپان کے وزیرِ خزانہ کا کرنسی منڈی میں اُتار چڑھاؤ کے خلاف انتباہ

جاپان کے وزیرِ خزانہ سُوزُوکی شُن اِچی نے کرنسی منڈی میں ضرورت سے زیادہ اُتار چڑھاؤ کے خلاف ایک اور انتباہ جاری کیا ہے۔ اُنہوں نے عندیہ دیا کہ حالیہ پیشرفتوں نے ین کی تیزی سے گراوٹ کا معاملہ حل کرنے کے لیے حالات پیدا کیے ہیں۔

سُوزُوکی نے یہ بات ایوانِ بالا کی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کہی۔ اُن سے جاپانی کرنسی کی قدر بڑھانے کے لیے منڈی میں ممکنہ مداخلت کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ مناسب جواب کیا ہے۔ "لیکن اس بات کے بارے میں کہ آیا اُس اقدام کی طرف لے جانے والا ماحول بنایا گیا ہے، میرے خیال میں ایسا ہی سمجھا جا سکتا ہے"۔

وزیرِ خزانہ سُوزوکی نے کہا کہ اُنہوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی سلسلہ وار ملاقاتوں میں ین کی قدر میں کمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان میں سے ایک میں جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے مالیاتی سربراہان شامل تھے۔

ین، ڈالر کے مقابلے میں 34 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔