مشرقی تائیوان میں میگنی چیوڈ 6.3 کا زلزلہ

مشرقی تائیوان میں منگل کی صبح میگنی چیوڈ 6.3 کا زلزلہ آیا ہے۔

تائیوان کے مرکزی محکمۂ موسمیات کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 30 منٹ کے کچھ دیر بعد مشرقی کاؤنٹی ہُوالیئن کے قریب آیا۔

تائیوان کے صفر سے سات تک کے زلزلہ پیمانہ پر، ہُوالیئن میں زلزلے کی شدّت ذیلی 5 اور تائی پے میں 3 ریکارڈ کی گئی۔