تباہ شدہ ہیلی کاپٹروں کے فلائٹ ریکارڈرز برآمد: جاپانی وزارت دفاع

جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دیگر ملبے کے ساتھ دو فلائٹ ریکارڈرز برآمد کر لیے گئے ہیں، جو ان کے خیال میں بحری سیلف ڈیفنس فورس کے گر کر تباہ ہونے والے دو ہیلی کاپٹروں کے ہیں۔

ہفتے کی رات دیر گئے،ان ہیلی کاپٹروں سے مواصلاتی رابطہ اُس وقت منقطع ہو گیا، جب وہ بحرالکاہل میں توریشیما جزیرے سے تقریباً 270 کلومیٹر مشرق میں تھے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ریکارڈرز علاقے کے قریب سے ملے ہیں اور ممکن ہے کہ دورانِ پرواز تصادم ہوا ہو۔

SH-60K ہیلی کاپٹر، جن میں سے ہر ایک میں چار افراد سوار تھے، رات کے وقت آبدوزوں کی تلاش کی تربیت میں مصروف تھے۔

ایک شخص کو بچا لیا گیا تھا لیکن بعدازاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

وزارت باقی سات افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور ریکارڈرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کرے گی۔