جاپانی وزیرِ اعظم مئی میں فرانس، برازیل اور پیراگوئے کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزیرِ اعظم کِشیدا فُومیو اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کی وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے لیے مئی کے شروع میں فرانس کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اُن سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سرمایہ دارانہ نظام کی نئی شکل کو فروغ دینے کے لیے جاپان کی کوششوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ایک آزاد اور منصفانہ اقتصادی نظم کو برقرار رکھنے اور اسے مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیں گے۔

کِشیدا سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وہ تخلیقی مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نبٹنے کے لیے جاپان کی آمادگی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

جاپانی وزیرِ اعظم کے دورۂ برازیل اور پیراگوئے کا قوی امکان ہے۔

اس سال گروپ آف ٹوئنٹی کی میزبانی برازیل کر رہا ہے، جہاں کِشیدا بین الاقوامی معاملات کے جواب میں تعاون کی تصدیق کے لیے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے پُرامید ہیں۔ وہ زیادہ گہرے دوطرفہ اقتصادی تعاون پر بھی اتفاق کرنا چاہتے ہیں۔