کراچی میں کار حملے میں ایک جاپانی زخمی

پاکستان کے کراچی شہر میں جاپانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اس شہر میں ایک جاپانی شخص کو اس وقت معمولی چوٹیں آئیں جب اُس وین پر حملہ ہوا جس میں وہ سوار تھا۔

قونصل خانے کا کہنا ہے کہ جاپانی شہری کراچی کا رہائشی ہے اور وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے، لیکن اس کی حالت ایسی نہیں کہ جان جانے کا خطرہ ہو۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بم سے لیس ایک مشتبہ شخص نے جاپانی شہریوں کو لے جانے والی وین پر حملہ کیا۔ پولیس تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ پاکستان کے جنوب میں واقع اس شہر میں ایک بڑی بندرگاہ اور ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ یہاں بہت سے جاپانی کاروباری ادارے قائم ہیں۔

پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ کے اواخر میں، پانچ چینی انجینئر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار ڈیم کے تعمیراتی مقام کی طرف جانے والے قافلے سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ واقعہ شمال مغربی پاکستان میں پیش آیا تھا۔