مشرق وسطیٰ کی صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لیے جاپان کی سفارتی کوششیں

جاپان کے اعلیٰ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک مشرق وسطیٰ کے حالات کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری سفارتی کوششیں کرے گا۔

چیف کابینہ سکریٹری ہایاشی یوشیماسا نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں یہ بات کہی۔

ان سے مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات پر ایرانی اور امریکی میڈیا کی رپورٹس پر جاپانی حکومت کے نقطہ نظر اور ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے مبینہ طور پر وسطی صوبے اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکومت کے اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے۔

ہایاشی نے کہا کہ جاپان کو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور وہ کسی بھی ایسے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے جو کشیدگی کا باعث بن سکتا ہو۔