اسکول میں داخلے سے متعلق سوال و جواب

کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں کی صورتحال

1- اوساکا پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر بچّے اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کرتے، تو اِس کا اُن پر منفی اثر پڑ سکتا ہے جیسا کہ جاپانی زبان سیکھنے کے لیے مناسب مواقعوں کی کمی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول اور ملازمتیں حاصل کرنے میں مشکلات پیش آنا۔ کچھ غیرملکی رہائشی یہ نہیں جانتے کہ غیرملکی بچّے بھی سرکاری ایلیمنٹری اور جونیئر ہائی اسکولوں میں جاپانی بچّوں کی طرح مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں ایسے 17.9 فیصد غیرملکی بچّے رہتے ہیں جو شاید اسکول نہیں جا رہے۔ آج ہم اوساکا پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور مدد پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اِس پریفیکچر میں ممکنہ طور پر 1 ہزار 304 غیرملکی بچّے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ اوساکا شہر میں مئی 2022ء تک ایسے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ 1,155 تھی۔ ساکائی شہر 30 بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اور اس کے بعد 28 بچوں کے ساتھ ہِگاشی اوساکا شہر تیسرے نمبر پر تھا۔

اوساکا فاؤنڈیشن آف انٹرنیشنل ایکسچینج میں، غیرملکی رہائشیوں کے لیے دستیاب اوساکا انفارمیشن سروس، تعلیم سمیت متعدد مسائل پر کثیر لسانی معلومات اور مشورے فراہم کرتی ہے۔ اِس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اِس پریفیکچر کے غیرملکی رہائشیوں کی جانب سے اسکول میں بچّے کے نام کا اندراج کروانے پر مشاورت کے لیے مقامی بلدیات کے تعلیمی بورڈ سے رابطہ کرنے کی صورت میں یہ سروس سہ فریقی کال کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔ مشورے 11 زبانوں انگریزی، چینی، کوریائی، پرتگالی، ہسپانوی، ویتنامی، فلپائنی، تھائی، انڈونیشیائی، نیپالی اور جاپانی میں دیے جاتے ہیں۔ رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
06-6941-2297
مذکورہ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو دستیاب ایّام اور اوقات کی اُس کی ویب سائٹ پر جانچ کرنی چاہیے۔

اگر آپ اوساکا شہر کے رہائشی ہیں، تو براہِ کرم اُس علاقے کے وارڈ آفس کو کال کریں جہاں آپ رہتے ہیں، اور فیملی رجسٹریشن ڈویژن یا کاؤنٹر سروس ڈویژن سے فون ملانے کا کہیں۔ یاد رہے کہ مشاورت بنیادی طور پر جاپانی زبان میں دستیاب ہے۔

اگر آپ کو جاپانی زبان میں اپنی مہارت پر یقین نہیں ہے، تو براہِ کرم اوساکا انٹرنیشنل ہاؤس فاؤنڈیشن میں غیرملکی رہائشیوں کے لیے انفارمیشن کاؤنٹر سے رابطہ کریں۔ مشورے انگریزی، چینی، کوریائی، ویتنامی، فلپائنی اور جاپانی میں دیے جاتے ہیں۔ دوسری زبانوں کے لیے کاؤنٹر پر مشینی ترجمہ دستیاب ہے۔ ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
06-6773-6533
آپ براہِ راست کاؤنٹر پر جا سکتے ہیں یا فون کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہر زبان کے لیے دستیاب ایّام اور اوقات کی تصدیق کے لیے براہِ کرم فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ دیکھیے۔

اگر آپ ساکائی شہر کے رہائشی ہیں اور آپ جاپانی زبان پر خاصی دسترس رکھتے ہیں، تو براہِ کرم شہر کی ویب سائٹ دیکھیں اور آپ جس وارڈ آفس میں رہتے ہیں وہاں پلاننگ اینڈ جنرل افیئرز ڈویژن، جنرل افیئرز ڈویژن یا وارڈ ایڈمنسٹریشن پروموشن ڈویژن سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو اپنی جاپانی مہارت پر اعتماد نہیں ہے، تو براہِ کرم پلازہ آف ملٹی کلچرل ایکسچینج ساکائی سے رابطہ کریں۔ اس مرکز پر مشینی ترجمہ کی مدد سے اور سہ فریقی کال کے ذریعے مشاورت دستیاب ہے۔ رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
072-340-1090
براہِ مہربانی مشاورت کے لیے دستیاب زبان، ایّام اور اوقات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔

اگلی قسط میں، ہم اوساکا پریفیکچر میں مشاورت کی دیگر سائٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

یہ معلومات 3 جون 2024ء تک کی ہیں۔

2- اوساکا پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ آج ہم کانسائی علاقے میں واقع چھ پریفیکچروں میں شامل اوساکا پر ایک مرتبہ پھر نظر دوڑائیں گے۔

ہِگاشی اوساکا شہر میں رہنے والے غیر جاپانی رہائشیوں کو جاپانی بول چال میں مہارت حاصل ہونے کی صورت میں شہر کے تعلیمی بورڈ سے اسکول میں داخلے کے بارے میں مشاورت کے لیے رابطہ کرنا چاہیے۔ تعلیمی بورڈ کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
06-4309-3271

تاہم جاپانی زبان پر تسلی بخش دسترس نہ رکھنے والے افراد شہر میں میونسپل ملٹی کلچرل انفارمیشن پلازہ سے مشاورت کی درخواست کر سکتے ہیں۔ یہ مشاورتی خدمات انگریزی، کوریائی، چینی اور ویتنامی زبان میں دستیاب ہیں۔ دیگر زبانیں بولنے والے افراد کو مشاورت میں مدد فراہم کرنے کے لیے ترجمہ کرنے والے آلات استعمال کیے جائیں گے۔ اس پلازہ کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
06-4309-3311

اوساکا شہر کے چُواو وارڈ کے شِمانواُوچی علاقے میں مِنامی کودومو کیوشِتسُو نامی گروپ، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچّوں کی تعلیم میں مدد فراہم کرتا ہے اور اسکول میں داخلے اور بچوں کے والدین کی تعلیم کے لیے فلپائنی اور چینی زبان میں مشاورت فراہم کرتا ہے۔ اِس گروپ کے مطابق، دیگر زبانیں بولنے والے افراد کی طرف سے مشاورت کے لیے پیشگی رابطہ کیے جانے کی صورت میں مترجم کی خدمات حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ گروپ کا رابطہ نمبر درج ہے۔
06-6711-7601

تویوناکا شہر اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر غیر جاپانی شہریوں کے لیے ایسوسی ایشن فار تویوناکا ملٹی کلچرل سِمبیوسس، مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمات، جاپانی، چینی، کوریائی، فلپائنی، تھائی، انگریزی، انڈونیشیائی، پرتگالی، ہسپانوی، ویتنامی اور نیپالی، گیارہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ مشاورت بالمشافہ یا بذریعہ فون فراہم کی جاتی ہیں۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
06-6843-4343
یہ خدمات تویوناکا شہر کی حدود سے باہر رہنے والے غیر جاپانی شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

مِینو شہر کے غیر جاپانی رہائشیوں کے لیے مِینو ایسوسی ایشن فار گلوبل اَویئرنیس، اسکولوں میں داخلے سمیت مختلف قسم کے معاملات میں مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ مشاورت جاپانی، انگریزی، کوریائی اور پرتگالی زبان میں دستیاب ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق، ہفتہ وار دنوں کے اعتبار سے مشاورتی سروس دیگر زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔ اُنہوں نے مزید معلومات کے لیے ایسی زبانیں بولنے والوں کو رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ اُن کا ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
072-727-6912

توندابایاشی انٹر کلچرل کمیونیکیشن سینٹر انگریزی، تھائی، چینی، ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
0721-55-2018

یہ مرکز طلباء کے والدین کو اساتذہ سے بات کرنے میں مدد دینے کے لیے مترجم روانہ کرتا ہے اور بچوں کو اسکولوں میں داخل ہونے سے پہلے جاپانی زبان کے اسباق مہیا کرتا ہے۔ یہ بچوں کو، دوست بنانے میں مدد دینے کے لیے سمر اسکولز اور کیمپوں میں بچوں کی شرکت کا بندوبست کرنے سمیت سال بھر مختلف منصوبے چلاتا ہے۔

اوساکا پریفیکچر کی دوسری بلدیات کے غیر جاپانی باشندے ہونے کی صورت میں اپنے بچوں کو سرکاری پرائمری یا سکینڈری اسکولوں میں بھیجنے کے خواہشمند افراد براہِ کرم مقامی تعلیمی بورڈز سے رابطہ کریں۔

کانسائی علاقے میں برازیلیوں کے لیے ایک غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے براسی لیریا دے کانسائی، سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ مشاورتی خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند افراد پیر کے سوا ہفتہ وار دنوں میں صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کریں۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں ویتنام یئو مین کوبے نامی ایک غیر سرکاری تنظیم ویتنام کے باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔

3- ہیوگو پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں اِن بچّوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے تسلی بخش مواقعوں کی عدم دستیابی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے حصول میں مشکلات جیسے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آج ہم ہیوگو پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور معاونت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اس پریفیکچر کے تعلیمی بورڈ نے 124 غیرملکی بچّوں کا اسکول نہ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان میں سے کئی کوبے، آماگاساکی اور تامبا شہروں میں مقیم ہیں۔

پریفیکچر کے تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام ملٹی کلچرل چلڈرنز سینٹر میں درخواست دیے جانے کی صورت میں اسکول میں نام کے اندراج جیسے مسائل پر بالمشافہ مشاورتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ مشاورتی خدمات پیر سے جمعے تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان آشِیا شہر کے ہیوگو پریفیکچرل انٹرنیشنل ہائی اسکول کے کیمپس میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملاقات کا وقت پیشگی طے کرنے کے لیے درج ذیل ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیجیے۔
0797-35-4537

ملاقات کا وقت پیشگی طے کرتے وقت درخواست کرنے کی صورت میں ترجمان کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پریفیکچر نے 16 زبانوں میں ایک رہنماء کتابچہ بھی تیار کیا ہے تاکہ اسکول میں نام کے اندراج اور مدد کے نظام پر ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں، اور یہ رہنماء کتابچہ آن لائن دستیاب ہے۔

کوبے شہر کے پرائمری اور سکینڈری اسکولوں میں داخلے کیلئے نام کے اندراج اور داخلے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے مقامی وارڈ آفس میں محکمۂ شہری خدمات سے رابطہ کیجیے۔

ہیوگو پریفیکچر کے دوسرے حصوں میں مقیم اور اپنے بچوں کو سرکاری پرائمری اور سکینڈری اسکولوں میں داخل کروانے کے خواہشمند افراد کو مقامی بلدیاتی دفتر میں رہائش گاہ کا اندراج کرواتے وقت اپنے ارادے سے آگاہ کرنا چاہیے۔ ضروری طریقۂ کار اختیار نہ کرنے یا رہائشی رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں مقامی دفتر یا اپنی بلدیہ کے تعلیمی بورڈ میں محکمۂ شہری خدمات سے رجوع کیجیے۔

کوبے شہر کے ناگاتا وارڈ میں کوبے فارنرز فرینڈشپ سینٹر، غیر جاپانی افراد کو چینی، کوریائی، انگریزی، ویتنامی، منگولیائی اور جاپانی زبانوں میں تعلیم پر مشاورت فراہم کرتا ہے۔ مشارت کیلئے دستیاب ایّام اور اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ویب سائٹ دیکھیے۔ ویب سائٹ کے انکوائری کالم کے ساتھ ساتھ، فیس بک اور لائن ایپلی کیشن کے ذریعے بھی مشاورت ممکن ہو سکتی ہے۔ مرکز کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
078-612-2402

کانسائی علاقے میں برازیلی باشندوں کے لیے ایک غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے براسی لیریا دے کانسائی، سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہاں افراد پیر کے روز کے سِوا، ہفتے کے کام کے دنوں میں صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں ویتنام یئو مین کوبے نامی ایک غیر سرکاری تنظیم ویت نام کے باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ رابطے کے لیے نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔

4- کیوتو پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں اِن بچّوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے تسلی بخش مواقعوں کی عدم دستیابی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے حصول میں مشکلات جیسے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچّوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس علاقے میں غالباً 17.9 فیصد ایسے غیرملکی بچّے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔ آج ہم کیوتو پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور معاونت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اِس پریفیکچر کے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہاں غالباً 25 غیرملکی بچے اسکول نہیں جا رہے۔

کیوتو پریفیکچرل انٹرنیشنل سینٹر، پریفیکچر کے غیر جاپانی باشندوں کو 23 زبانوں میں مشاورت فراہم کرتا ہے۔ مرکز کا ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
078-681-4800

منگل، قومی تعطیلات اور سالِ نو و اختتامِ سال کی تعطیلات کے سِوا، یہ مشاورت ہر روز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ٹیلیفون کے ذریعے یا مرکز میں جا کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ مرکز 9 زبانوں میں تصویری معلومات فراہم کرتا ہے، جن میں جاپانی اسکولوں کے نظام، داخلے کے طریقۂ کار اور اسکول کی زندگی کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس مواد کو مرکز کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات انگریزی، چینی، فلپائنی، کوریائی، ویتنامی، تھائی، انڈونیشیائی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

کیوتو شہر میں مقیم غیرملکی شہریوں کے لئے کیوتو شہری دفتر کا انکوائری کاؤنٹر، تعلیم سمیت انتظامی طریقۂ کار پر مشاورت فراہم کرتا ہے۔ مشاورت انگریزی، چینی اور ویتنامی زبان میں فراہم کی جاتی ہے۔ رابطے کے لیے فون نمبر درج ذیل ہے۔
075-752-1166

چوںکہ زبان کے لحاظ سے دستیاب دن اور اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس لیے براہ کرم تفصیلات جاننے کے لیے ویب سائٹ دیکھیے۔

اگر آپ کو وارڈ آفس اور اسکولوں جیسے شہری مراکز میں بات چیت کرنے میں دشواری ہو تو سپورٹ ڈیسک فون پر ترجمے کی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔

کوریائی، ویتنامی، نیپالی، انڈونیشیائی، تگالوگ، تھائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں مشاورت شہر کے ساکیو وارڈ میں کیوتو انٹرنیشنل کمیونٹی ہاؤس کے کاؤنٹر پر دستیاب ہے۔

جب کیوتو پریفیکچر میں غیر جاپانی باشندے اپنے بچّوں کو سرکاری پرائمری یا جونیئر ہائی اسکول میں داخل کروانا چاہیں تو سرپرست کو مقامی بلدیاتی دفتر میں رہائش کا اندراج کرواتے وقت اسکول میں داخلے کے ارادے سے دفتر کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ نے ضروری طریقۂ کار اختیار نہیں کیا یا رہائش کی رجسٹریشن نہیں کروائی تو مقامی دفتر یا اپنی بلدیہ کے تعلیمی میں شہری سہولیات کے محکمے سے رابطہ کریں۔

کانسائی کے علاقے میں برازیلیوں کے لیے کام کرنے والی غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے براسی لیریا دے کانسائی، سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس سہولت کے استعمال کے لیے پیر کے سِوا ہفتے کے باقی تمام دنوں میں صبح لگ بھگ 11 بجے سے شام 4 بجے تک درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں غیر سرکاری تنظیم، ویتنام یئو مین کوبے، شِیگا سمیت کانسائی علاقے میں ویتنام کے باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔

5- شِیگا پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں اِن بچّوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے تسلی بخش مواقعوں کی عدم دستیابی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے حصول میں مشکلات جیسے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس علاقے میں غالباً 17.9 فیصد ایسے غیرملکی بچّے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔ آج کی قسط میں ہم شِیگا پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور اعانت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

شِیگا انٹر کلچرل ایسوسی ایشن فار گلوبلائزیشن، پریفیکچر میں مقیم غیر ملکیوں کو شِیگا فارن ریذیڈنٹس انفارمیشن سینٹر کے ذریعے کثیر لسانی مشاورت فراہم کرتی ہے۔ یہ مشاورت جاپانی، پرتگالی، ہسپانوی، انگریزی، تَگالوگ اور ویتنامی زبانوں میں دستیاب ہے۔

یہ معلوماتی مرکز سہ فریقی فون کال کے ذریعے چینی، کوریائی، انڈونیشیائی، نیپالی، روسی، یوکرینی، فرانسیسی اور تھائی زبان میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کا ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
077-523-5646
قومی تعطیلات، اختتامِ سال اور سالِ نو کی تعطیلات کے سِوا یہ مشاورت پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان دستیاب ہے۔

اگر شِیگا پریفیکچر میں رہنے والے غیرملکی بچّے کسی سرکاری پرائمری یا سیکنڈری اسکول میں داخلہ لینا چاہیں، تو بچّوں کے والدین یا سرپرست کو علاقے میں منتقلی کے وقت اپنے رہائشی علاقے کی بلدیہ میں ضروری طریقۂ کار اختیار کرنا چاہیے۔ اگر سرپرست نے ابھی تک مطلوبہ طریقۂ کار پر عمل درآمد نہیں کیا یا خاندان کے پاس رہائشی رجسٹریشن نہیں ہے، تو براہِ کرم میونسپل ہال کے سٹیزن ڈویژن یا بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے رابطہ کیجیے۔

کانسائی کے علاقے میں برازیلیوں کے لیے کام کرنے والی غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے براسی لیریا دے کانسائی، سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس سہولت کے استعمال کے لیے پیر کے علاوہ ہفتے کے باقی تمام دنوں میں صبح لگ بھگ 11 بجے سے شام 4 بجے تک درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں غیر سرکاری تنظیم، ویتنام یئو مین کوبے، شِیگا سمیت کانسائی علاقے میں ویتنامی کے باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔

6- نارا پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں اِن بچّوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے تسلی بخش مواقعوں کی عدم دستیابی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے حصول میں مشکلات جیسے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس علاقے میں غالباً 17.9 فیصد ایسے غیرملکی بچّے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔ آج کی قسط میں ہم نارا پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور اعانت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اِس پریفیکچر کے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ شاید پانچ غیرملکی بچّے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

جے آر نارا اسٹیشن کے قریب واقع نارا پریفیکچر انٹرنیشنل سٹیزنز سینٹر، پریفیکچر کے غیر جاپانی رہائشیوں کو تعلیم اور دیگر معاملات پر کثیر لسانی مشاورت فراہم کرتا ہے۔ اس مرکز میں انگریزی، ویتنامی اور چینی بولنے والا عملہ موجود ہے۔ یہ مرکز کئی دوسری زبانوں کے لیے سہ طرفہ فون کال کے ذریعے بھی مشاورت فراہم کر سکتا ہے۔ دستیاب زبانیں دن اور وقت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں، اس لیے براہ کرم معلومات کے لیے مرکز کی ویب سائٹ دیکھیں۔ مرکز کا ٹیلیفون نمبر درج ذیل ہے۔
0742-81-3420

اگر نارا پریفیکچر میں غیر جاپانی باشندے اپنے بچّوں کو سرکاری ایلیمنٹری یا جونیئر ہائی اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں، تو سرپرست کو مقامی بلدیاتی دفتر میں رہائش کا اندراج کرواتے وقت اپنے اس ارادے سے آگاہ کرنا ہو گا۔ اگر آپ نے ضروری طریقۂ کار اختیار نہیں کیا ہے یا بطورِ رہائشی رجسٹریشن نہیں کروائی ہے تو مقامی دفتر یا اپنی بلدیہ کے تعلیمی بورڈ میں محکمۂ شہری خدمات سے رجوع کریں۔

کانسائی کے علاقے میں برازیلیوں کے لیے ایک غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے براسی لیریا دے کانسائی، سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ جو لوگ اس سروس کے خواہاں ہیں وہ پیر کے علاوہ ہفتے کے عام دنوں میں صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کریں۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں ویتنام یئو مین کوبے، نامی ایک غیر سرکاری تنظیم، نارا سمیت کانسائی علاقے میں ویتنامی باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبانوں میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اِس تنظیم کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔

7- ۔ واکایاما پریفیکچر

حکومتِ جاپان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زیادہ غیرملکی بچّے غالباً اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں اِن بچّوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے تسلی بخش مواقعوں کی عدم دستیابی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے حصول میں مشکلات جیسے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ایچ کے، غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلہ لینے میں مدد دینے کی غرض سے معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسے تمام بچّوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمارے اِس تازہ ترین سلسلے میں کانسائی علاقے کے چھ پریفیکچروں میں غیرملکی بچّوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس علاقے میں غالباً 17.9 فیصد ایسے غیرملکی بچّے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔ آج واکایاما پریفیکچر میں دستیاب معلومات اور اعانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

اِس پریفیکچر کے تعلیمی بورڈ کے مطابق، پریفیکچر میں ایسا کوئی غیر ملکی بچہ موجود نہیں ہے، جو مبینہ طور پر اسکول میں تعلیم حاصل نہ کر رہا ہو۔

واکایاما انٹرنیشنل ایکسچینج سینٹر، پریفیکچر میں مقیم تمام غیر جاپانی رہائشیوں کو کثر لسانی مشاورت فراہم کرتا ہے۔ مشاورت کے لیے دستیاب زبانیں، جاپانی، انگریزی، فلپائنی، چینی اور ویتنامی ہیں۔ ہر زبان میں مشاورت کے دن اور اوقات کی دستیابی کے بارے میں سینٹر کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ سینٹر کا ٹیلی فون نمبر درج ذیل ہے۔
073-435-5420

یہ سینٹر غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچّوں اور اُن کے والدین کے لیے جاپانی زبان کی تعلیم کا بھی بندوبست کرتا ہے۔ جاپانی زبان کی کلاسز کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے سینٹر سے رابطہ کریں۔

واکایاما سٹی میں مقیم غیر جاپانی رہائشی، جو جاپانی زبان سمجھتے ہیں، اپنے بچّوں کے اسکول میں داخلے کے بارے میں واکایاما شہر کے تعلیمی بورڈ کے شعبۂ مدد سے مشاورت کر سکتے ہیں۔ اُس کا فون نمبر درج ذیل ہے۔
073-435-1139

واکایاما پریفیکچر میں مقیم اور اپنے بچّوں کو سرکاری پرائمری اور سکینڈری اسکولوں میں داخل کروانے کے خواہشمند غیر جاپانی سرپرست افراد کو مقامی بلدیاتی دفتر میں رہائشگاہ کا اندراج کرواتے وقت اپنے ارادے سے آگاہ کرنا چاہیے۔ ضروری طریقۂ کار اختیار نہ کرنے یا رہائشی رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں مقامی بلدیاتی دفتر کی شہریوں کی خدمات کے شعبے یا اپنی بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے رجوع کریں۔

کانسائی علاقے میں برازیلیوں کے لیے ایک غیر منافع جاتی تنظیم، کمیونی دادے، براسی لیریا دی کانسائی سی بی کے، پرتگالی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس سروس سے استفادہ کرنے کے خواہاں افراد پیر کے سِوا ہفتہ وار دنوں میں صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
078-222-5350

ہیوگو پریفیکچر کے کوبے شہر میں ویتنام یئو مین کوبے، نامی ایک غیر سرکاری تنظیم، واکایاما پریفیکچر سمیت کانسائی علاقے میں مقیم ویتنامی باشندوں کو ویتنامی اور جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ رابطے کے لیے ٹیلیفون نمبر درج ذیل ہے۔
078-736-2987

یہ معلومات جون 2024ء تک کی ہیں۔