اسکول میں داخلے سے متعلق سوال و جواب

ٹوکیو اور اردگرد کے 6 پرِفیکچروں کی صورتحال

1- ٹوکیو

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، اور بتایا جائے گا کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔

مئی 2022 تک، ٹوکیو میں یہ تعداد 2,748 تھی، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

غیر ملکی شہری جو اپنے بچے کو جاپان کے سرکاری پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں داخل کروانا چاہتے ہیں انہیں اُصولی طور پر بلدیاتی دفترمیں اپنی رہائش کا اندراج کرواتے وقت ایسا کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کرنا چاہیے اور تعلیمی بورڈ میں طریقۂ کار مکمل کرنا چاہیے۔ اگر ابھی تک ایسا کوئی طریقۂ کار اختیار نہیں کیا گیا ہے یا آپ کی رہائشگاہ کا کوئی اندراج نہیں ہوا، تو براہ کرم اُس بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے رجوع کریں جس میں آپ حقیقتاً رہتے ہیں۔

اندراج کے طریقۂ کار اور جاپان کے لازمی تعلیمی نظام کی تفصیلات ٹوکیو میٹروپولیٹن بورڈ آف ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر 20 زبانوں میں دستیاب ہیں۔

غیر ملکیوں کے اسکول کے اندراج میں مدد کرنے والی تنظیموں میں ’ملٹی کلچرل سینٹر ٹوکیو‘ بھی شامل ہے، جو اراکاوا وارڈ، ٹوکیو میں واقع ایک مجاز غیر منافع جاتی تنظیم (NPO) ہے۔ یہ مرکز اسکول کے اندراج، اور تعلیم سے متعلق مسائل اور پریشانیوں پر مشاورت فراہم کرتا ہے۔ یہ گریٹر ٹوکیو ایریا میں رہنے والے غیر ملکیوں سے مشورے کی درخواستیں قبول کرتی ہے۔اس کا رابطہ نمبر مندرجہ ذیل ہے۔
03-6807-7937

اعداد و شمار کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے تو 432 کے ساتھ مِناتو سٹی میں اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد شِبُویا وارڈ میں یہ تعداد 292 اور شِنجُوکُو وارڈ میں 290 ہے۔ جب خاندان متعلقہ بلدیات میں منتقل ہوتے ہیں اور اپنی متعلقہ بلدیات میں ضروری طریقۂ کار اختیار کرتے ہیں، تو یہ تینوں مقامی حکومتیں خاندانوں کو انگریزی اور متعدد زبانوں میں دستیاب وضاحتیں تقسیم کر کے اُنہیں مشورہ دیتی ہیں کہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں۔ تاہم، چونکہ اکثر بہت سے خاندان بلدیات کے اندر یا باہر منتقل ہو جاتے ہیں، اس لیے ان کا کہنا ہے کہ یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ آیا بچے اسکول جا رہے ہیں یا نہیں۔

مِناتو سٹی بورڈ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جو غیرملکی بچے اسکول نہیں جا رہے اُن کے آبائی ممالک میں امریکہ، چین اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
مِناتو سٹی میں، بورڈ آف ایجوکیشن غیر ملکیوں کی طرف سے اسکول کے اندراج پر مشاورت قبول کرتا ہے۔ دفتر میں براہ راست آنے والوں کے لیے، ترجمے کے ٹولز کے ساتھ کمپیوٹر ٹیبلٹس کا استعمال کرتے ہوئے کثیر لسانی مدد فراہم کی جاتی ہے، اور فون کالز کے لیے، سہ طرفہ سروس کالز فراہم کی جاتی ہیں۔ آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ درج ذیل ٹیلیفون نمبر پر کال کرکے تعلیمی بورڈ کے اسکول کے اُمور کےشعبے سے رابطہ کریں۔
03-3578-2111

شِبُویا وارڈ بورڈ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کے آبائی ممالک میں جنوبی کوریا، چین اور امریکہ شامل ہیں۔

بورڈ آف ایجوکیشن کا اسکول امور کا شعبہ، اسکول کے اندراج پر مشاورت فراہم کرتا ہے۔ وہ ڈیسک پر اور فون کے ذریعے جاپانی، چینی اور انگریزی زبانوں میں خدمات پیش کرتے ہیں۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے مترجم کا بندوبست کر سکتی ہے جنہیں دوسری زبانوں میں مدد کی ضرورت ہے۔
برائے مہربانی شِبُویا وارڈ بورڈ آف ایجوکیشن، اسکول کے اُمور کے شعبے سے فون نمبر پر رابطہ کریں۔
03-3463-1211

شِنجُوکُو وارڈ میں اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کے آبائی ممالک میں چین، جنوبی کوریا، میانمار، نیپال اور ویتنام شامل ہیں۔

شِنجُوکُو وارڈ بورڈ آف ایجوکیشن، اسکول کے اُمور کا شعبہ مشاورت کا انتظام کرتا ہے اور تشریح کے لیے کمپیوٹر ٹیبلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے کثیر لسانی مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ رابطے کیلئے مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبر پر کال کریں۔
03-5273-3089

یہ معلومات اکتوبر 2023 تک کی ہیں۔

2- کاناگاوا پرِفیکچر

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، اور بتایا جائے گا کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔ آج ہم کاناگاوا پرِفیکچر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

جاپان کے سرکاری پرائمری اور ثانوی اسکولوں میں بچوں کو داخل کروانے کے خواہشمند والدین کو اُصولی طور پر بلدیاتی دفتر میں سکونت کا اندراج کراتے وقت بچوں کو اسکول داخل کرانے کا ارادہ ظاہر کرنا چاہیے اور مقامی تعلیمی بورڈ میں ضروری کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔ ایسی کوئی بھی کارروائی نہ کیے جانے یا رہائش کا اندراج نہ ہونے کی صورت میں حقیقی جائے سکونت سے متعلقہ بلدیہ سے رجوع کیا جائے۔

کاناگاوا پرِفیکچر میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی 96.7 فیصد تعداد کا یوکوہاما اور کاواساکی شہروں میں رہائش پذیر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یوکوہاما شہر نے حکومت کو ایسے 867 بچوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔ لیکن یوکوہاما تعلیمی بورڈ کے مطابق یہ تعداد اگست 2021 تک جمع کیے گئے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ بعد ازاں، بورڈ نے غیر ملکی بچوں کے اسکول جانے یا نہ جانے کی تصدیق کے لیے سوالنامے بھجوائے اور ان کے والدین کے گھروں کا دورہ کیا۔ لیکن بورڈ کا کہنا ہے کہ 454 بچوں کے اسکول جانے یا نہ جانے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

شہر کی حکومت کے مطابق، ایسے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق، چین، جنوبی کوریا، فلپائن، بھارت، ویت نام اور برازیل سے ہے۔

پیسیفیکو یوکوہاما کمپلیکس میں واقع یوکوہاما فارن ریذیڈنٹس انفارمشین سینٹر، جاپانی، انگریزی، چینی، کوریائی، ویت نامی، نیپالی، انڈونیشیائی، تگالوگ، تھائی، پرتگالی، ہسپانوی اور یوکرینی، 12 زبانوں میں تعلیم اور بہبود سے متعلق معلومات سمیت طرح طرح کی مشاورتی خدمات مہیا کرتا ہے۔ یوکوہاما فارن ریذیڈنٹس انفارمیشن سینٹر سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
045-222-1209

یوکوہاما میں مختلف مقامات پر مشاورتی خدمات کے 12 دفاتر بھی موجود ہیں، جنہیں یوکوہاما انٹرنیشنل لاؤنجز کہا جاتا ہے۔ یہاں متعلقہ علاقے کی مقبول ترین زبانیں جاننے والوں سے ملاقات کا وقت طے کیا جا سکتا ہے۔ رابطے سے متعلق معلومات اور دفاتر کھلنے کے اوقات معلوم کرنے کے لیے شہر کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

کاواساکی میں ایسے بچوں کی تعداد 167 بتائی گئی ہے، جن میں نصف سے زائد کا تعلق، چین، جنوبی کوریا، بھارت اور نیپال سے ہے۔ اسکولوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کاواساکی سٹی بورڈ آف ایجوکیشن سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے:
044-200-3758
یہ سہولت صرف جاپانی زبان میں دستیاب ہے۔

کثیر لثانی مشاورت کے خواہشمند افراد کاواساکی انٹرنیشنل سینٹر سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
044-455-8811
یہ سہولت انگریزی، چینی، کوریائی، ہسپانوی، پرتگالی، تگالوگ، ویت نامی، تھائی، انڈونیشیائی، نیپالی اور آسان فہم جاپانی زبان میں دستیاب ہے۔ زبانوں کی دستیابی کے اوقات کار مختلف ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

کاواساکی انٹرنیشنل سینٹر غیر ملکی والدین کو ہر سال وضاحتی اجلاسوں کے لیے مدعو کرتا ہے۔ بچوں کو اسکول بھجوانے کے بارے میں معلومات والدین ان اجلاسوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ رواں سال کا اجلاس 27 جنوری کو رکھا گیا ہے۔ پرائمری اسکول کے ایک سابق سربراہ اس اجلاس سے خطاب کریں گے اور سوالات کے جواب دینے کے لیے جاپانی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے غیرملکی والدین وہاں موجود ہوں گے۔
کاواساکی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے:
044-435-7000

یہ معلومات اکتوبر 2023 تک کی ہیں۔

3- چیبا پریفیکچر

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، اور بتایا جائے گا کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے.۔آج ہم چیبا پریفیکچر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مئی 2022 تک، چیبا پریفیکچر میں ممکنہ طور پر 509 غیر ملکی بچے اسکول نہیں جا رہے تھے، جن میں سے 219 چیبا شہر میں تھے، یہ اس پریفیکچر کی تمام بلدیات میں سے رپورٹ کردہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

چیبا سٹی بورڈ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس نے با ضابطہ طور پر ان غیر ملکی بچوں کے ملک کے لحاظ سے ڈیٹا مرتب نہیں کیا ہے، لیکن اُس کا قیاس ہے کہ بلند فیصد تعداد میں سب سے پہلے نمبر پرچین، پھر بالترتیب فلپائن، جنوبی کوریا اور ویتنام ہیں۔

آپ چیبا شہر کے تعلیمی بورڈ سے درج ذیل فون نمبر رابطہ کرسکتے ہیں۔
042-245-5927

اس شہر کا تعلیمی بورڈ بنیادی طور پر جاپانی زبان میں مشاورت فراہم کرتا ہے، لیکن چیبا سٹی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن میں کمیونٹی معاون مترجم کی سروس دستیاب ہے جس کا رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
043-245-5750

اِچی کاوا شہر کے بورڈ آف ایجوکیشن نے بتایا کہ مئی 2022 تک اس شہر میں، پریفیکچر میں موجود ایسے بچوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد 180 تھی۔ لیکن شہر ان کے اندراج کی صورتحال کی تصدیق اور معلومات کی زُمرہ بندی کے بورڈ کے طریقۂ کار پر نظرثانی کے بعد اس تعداد کو کم کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم، اب بھی ایسے معاملات موجود ہیں جن میں غیر ملکی بچوں کے اندراج کی صورت حال معلوم نہیں ہے۔ ایسے بچوں کے سب سے زیادہ قومیت والے ممالک بالترتیب ہندوستان اور نیپال ہیں۔

اچی کاوا سٹی آفس غیر ملکیوں کے لیے اسکول کے اندراج سمیت مختلف امور پر مشاورتی خدمات پیش کرتا ہے۔ ان کے پاس مترجم ہیں جو ضرورت پڑنے پر کمپیوٹر ٹیبلٹ استعمال کرتے ہوئے مدد کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ان کی ویب سائٹ چیک کریں۔ اور ان کا فون نمبر درج ذیل ہے۔
047-712-8675

بلدیات میں رہنے والے غیر ملکی شہریت کے حامل والدین جو اپنے بچوں کو جاپانی سرکاری اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں، اُنہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بلدیاتی دفتر میں اپنی رہائش کا اندراج کرتے وقت ایسا کرنے کے لیے اپنا ارادہ ظاہر کریں اور وہاں طریقۂ کار مکمل کریں۔

ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اپنی رہائش کے اندراج کے وقت ضروری طریقۂ کار اختیار نہیں کیا ہے، یا جن لوگوں نے اپنی رہائش کا اندراج نہیں کروایا ہے، براہ کرم اُس بلدیہ کے متعلقہ تعلیمی بورڈ سے مشورہ کریں جس میں آپ حقیقتاً رہتے ہیں۔

یہ معلومات اکتوبر 2023 تک کی ہیں۔

4- ایباراکی پرفیکچر

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہ کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔ آج ہم ایباراکی پرفیکچر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

ایباراکی پرفیکچر میں مئی 2022ء تک ایسے بچوں کی تعداد 268 تھی جو ممکنہ طور پر اسکول نہیں جا رہے۔ ان میں سے جوسو شہر میں یہ تعداد 107 تھی جو بلند ترین تعداد ہے، اس کے بعد تسُوکُوبا شہر میں یہ تعداد 81 اور چِکُوسے شہر میں 24 تھی۔

ان دونوں شہروں کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ شہر میں منتقل ہونے والے غیرملکیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بچوں کا اندراج کروانے کا طریقۂ کار اختیار کریں، بشرطیکہ وہ ایسا کرنے کے خواہاں ہوں۔

جوسو شہر کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ اس شہر کے غیرملکیوں میں برازیلی اور فلپائنی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ تاہم، اس شہر کے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ ایسے غیرملکی بچوں کی تعداد کے کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں جو ممکنہ طور پر اسکول نہیں جا رہے۔

تعلیمی بورڈ کا شعبۂ اُمورِ اسکول اُن لوگوں کیلئے مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے جو جاپانی زبان بول سکتے ہیں۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
0297-44-6346

جن لوگوں کو لسانی معاونت درکار ہے، اُن کیلئے ترجمے کی خدمات “شہریوں کے ساتھ ملکر سوچ و بچار کرنے والا شعبہ” نامی ایک شعبے سے دستیاب ہیں۔ اس کیلئے رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
0297-23-2145

تسُوکُوبا شہر کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرملکیوں کی آبادی کا کسی حد تک بڑا حصہ چینی، ویتنامی، جنوبی کوریائی اور فلپائنی باشندوں پر مشتمل ہے۔ تاہم اُس نے ایسے 81 بچوں کا شہریت کے لحاظ سے ڈیٹا مرتب نہیں کیا جو ممکنہ طور پر اسکول نہیں جا رہے۔

اپنے بچوں کے نام کا اندراج کروانے کے خواہشمند لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے شعبۂ اُمورِ اسکول جائیں یا درج ذیل نمبر پر بذریعہ ٹیلیفون مشاورت کریں۔
029-883-111

درج بالا نمبر پر کال کرنے کے بعد آپ کا مذکورہ شعبے سے رابطہ کروا دیا جائے گا۔ اگر آپ کو لسانی معاونت درکار ہے تو اس قسم کی خدمات شہر کے شعبۂ فروغِ بین الاقوامیت کی مدد سے فراہم کی جائیں گی۔

ایباراکی پرفیکچر میں قائم کامنز نامی ایک غیرمنافع جاتی تنظیم ایسے غیرملکیوں کیلئے مشاورت فراہم کرتی ہے جو اپنے بچوں کا اسکول میں اندراج کروانا چاہتے ہیں۔ یہ تنظیم جوسو شہر کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ اسی پرفیکچر میں واقع کسی بھی بلدیہ کے غیرملکی رہائشیوں کیلئے مشاورت فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمات انگریزی، پرتگالی، تگالوگ اور اُردو سمیت دیگر زبانوں میں مختلف اوقات میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ جاپانی زبان نہیں بولتے تو براہِ مہربانی ملاقات کا وقت طے کرنے کیلئے پیشگی ٹیلیفون کریں۔ کامنز، غیرملکی بچوں کو ہائی اسکول میں داخلہ لینے کے بارے میں مشورہ دینے میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا ٹیلیفون نمبر درج ذیل ہے۔
0297-44-4281

اپنے بچوں کا نام ایباراکی پرفیکچر کے مقامی سرکاری پرائمری اسکولوں میں درج کروانے کے خواہشمند غیرملکی باشندوں کو اُصولی طور پر اپنی جائے رہائش کا اندراج کرواتے وقت اپنے اس ارادے کا اظہار کرنا چاہیے اور مقامی تعلیمی بورڈ میں مطلوبہ کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔ اگر آپ نے ابھی تک مطلوبہ طریقۂ کار مکمل نہیں کیا، یا جائے رہائش کا اندراج نہیں کروایا، تو آپ اپنی جائے رہائش کی بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے مشاورت کیجیے۔

یہ معلومات اکتوبر 2023ء تک کی ہیں۔

5- گُنما پریفیکچر

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہ کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔ آج ہم گُنما پریفیکچر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

گُنما پریفیکچر میں اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کی ممکنہ تعداد مئی 2022 تک 233 تھی۔ اوتا شہر میں رہنے والے ایسے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ 137، اِسیساکی شہر میں 63 اور اواِزُومی قصبے میں 13 تھی۔

گُنما پریفیکچر نے غیر ملکی افراد کے بچوں کو پڑھائی میں مدد دینے کے لیے ’’ہارمونی‘‘ کے نام سے ایک خصوصی ویب سائٹ کھولی ہے۔ اس ویب سائٹ
پر اسکول میں اندراج کے ضروری طریقۂ کار کی سات زبانوں میں وضاحت کی گئی ہے اور اسکول میں غیر ملکی بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کی ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔ اس ویب سائٹ پر اسکول سے متعلقہ افراد کی سہولت کے لیے غیر ملکی طلباء کے لیے سازگار ماحول تخلیق کرنے اور جاپانی زبان کی تعلیم دینے کے طریقوں کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔

اوتا شہر میں، جہاں مصنوعات ساز کمپنیوں کی بہتات ہے، برازیل، پیرو، چین اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے کئی غیر ملکی رہائشی آباد ہیں۔ مقامی تعلیمی بورڈ کے مطابق، اسکول نہ جانے والے ممکنہ 137 بچوں کے ملک کے لحاظ سے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ اوتا بورڈ آف ایجوکیشن اسکولوں میں اندراج کے لیے مشاورتی خدمات مہیا کرتا ہے۔ صرف جاپانی زبان میں دستیاب اس سروس سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
0276-20-7084

اِسیساکی شہر میں برازیل، پیرو اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے کئی غیر ملکی رہائش پذیر ہیں۔ یہ شہر اسکول نہ جانے والے ممکنہ 63 بچوں کے ملک کے اعتبار سے اعداد و شمار سے لاعلم ہے۔ یہاں بلدیہ کے دفتر میں قائم “غیرملکیوں کیلئے عام مشاورتی کاؤنٹر” پر اسکولوں میں بچوں کے اندراج کے بارے میں مشورہ کیا جا سکتا ہے۔ کثیر لسانی معاونت کے لیے اِسیساکی شہر کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے یا ہفتہ وار دنوں میں دفتری اوقات میں عملے سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے۔
0270-24-5111

اواِزُومی قصبے کی تقریباً 20 فیصد آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ یہاں صاحب اولاد غیر ملکی افراد کے لیے جاپان میں لازمی تعلیم کے نظام اور پرائمری اسکول میں بچوں کے داخلے سے قبل ضروری طریقہ کار سے متعلق سالانہ معلوماتی وضاحت فراہم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اگرچہ بعض بچے مقامی انٹرنیشنل اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، لیکن اواِزُومی شہر باقی دیگر بچوں کے اسکول داخل نہ ہونے کی روکتھام کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسکولوں میں اندراج کے لیے مقامی تعلیمی بورڈ سے مشورہ مندرجہ ذیل نمبر پر کیا جا سکتا ہے۔
0276-63-3111
(براہِ راست لائن: 311)
ضرورت پڑنے پر پرتگالی اور ہسپانوی زبان میں بھی مشاورتی خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔

▼اِسیساکی میں ایک غیر منافع جاتی تنظیم G Community بھی تعلیم اور اسکولوں میں اندراج سے متعلق معلومات کے لیے ای میل پر مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ٹیلی فون پر بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔ رابطہ ای میل ایڈریس کے لیے G Community کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

گُنما کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں بچوں کو داخل کروانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو اُصولی طور پر جائے رہائش کا اندراج کرواتے وقت اپنے اس ارادے سے حکام کو آگاہ کرنا چاہیے اور مقامی تعلیمی بورڈ میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔ ضابطے کی کارروائی مکمل نہ کرنے یا جائے رہائش کا اندراج نہ ہونے کی صورت میں جائے رہائش سے متعلقہ بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے مشورہ کیجیے۔

یہ معلومات نومبر 2023 تک کی ہیں۔

6- سائیتاما پریفیکچر

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہ کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔ آج ہم سائیتاما پریفیکچر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مئی 2022 تک، سائیتاما پریفیکچر میں 218 ایسے بچے تھے جو شاید اسکول نہیں جا رہے تھے۔ تودا شہر میں ایسے بچوں کی تعداد 45 تھی جو سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد سوکا شہر میں ایسے بچوں کی تعداد 39 اور مِساتو شہر میں 21 تھی۔ تینوں شہروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جب بچوں کے ساتھ ان کے شہر میں منتقل ہوتے ہیں تو حکام پوچھتے ہیں کہ کیا وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں اور ان کی رضامندی کی صورت میں، ضروری طریقۂ کار پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

تودا شہر، غیر ملکی باشندوں کو مشاورت فراہم کرنے والے شعبے میں اسکول کے اندراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جب کوئی غیر ملکی شہری دفتر میں آتا ہے، تو ایک اہلکار انہیں اسکول میں نام کے اندراج کے شعبے نگران کے پاس لے جائے گا اور ضروری طریقۂ کار میں ان کی مدد کرے گا۔ شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ مدد کی پیشکش کے لیے انگریزی اور چینی بولنے والے مشیر موجود ہیں۔ لیکن مشاورت کیلئے دستیاب زبان ہفتے کے دن کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، لہٰذا آنے والوں کو پہلے شہر کی ویب سائٹ پر جانا چاہیے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس دن کون سی زبان میں مشاورتی سہولت دستیاب ہے۔ مشاورت کار انگریزی اور چینی کے علاوہ دیگر زبانوں کے لیے ترجمہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کریں گے۔

تودا شہر کا شعبۂ فروغِ تعاون اُن لوگوں کے لیے مشاورتی خدمات پیش کرتا ہے جو جاپانی بول سکتے ہیں۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
048-441-1800
غیر ملکیوں کے لیے تودا میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں بھی اسکول میں نام کے اندراج سے متعلق مشاورت دستیاب ہے۔ درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
048-434-5660

سوکا شہر، جاپانی زبان نہ بول سکنے والے بچوں کے لیے، ان کے اسکول کے اندراج میں مدد کے اپنے اقدامات کے حصے کے طور پر جاپانی زبان کی کلاسوں کی سہولت پیش کرتا ہے۔ بچے ابتدائی سطح کی جاپانی زبان اور بنیادی جاپانی ثقافت سیکھ سکتے ہیں۔
اسکول میں اندراج سے متعلق مشاورتی خدمات شہر کے دفتر کے Kokusai So-dan Corner (بین الاقوامی مشاورتی کارنر) پر بھی دستیاب ہیں، جو انگریزی، چینی، ہسپانوی، کوریائی، تھائی اور فرانسیسی بولنے والوں کے لیے ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو کھلا رہتا ہے۔ اگر آپ انگریزی اور چینی کے علاوہ دیگر زبانوں میں مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے سے وقت لینے کی ضرورت ہو سکتی ہے، لہٰذا براہ کرم پہلے فون کریں۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
048-922-2970

مِساتو شہر میں، حکام شہر میں آنے والے غیرملکی باشندوں سے پوچھتے ہیں کہ آیا وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں یا نہیں، اور اگر وہ داخل کروانے کے خواہشمند ہوں تو، بچوں کے اسکول شروع کرنے سے قبل کے سال کے اکتوبر میں اسکولوں میں داخل ہونے کے لیے ایک رہنما کتابچہ بھیجیں گے۔ شہر کے حکام، بچوں کو شہر کے زیر انتظام ایلیمنٹری یا جونیئر ہائی اسکولوں میں داخل کروانے کے خواہشمند غیر ملکی باشندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ضروری طریقۂ کار انجام دینے کے لیے شہر کے گاکُومُو-کا (شعبۂ اسکول اُمور) کا دورہ کریں۔
رابطہ نمبر: Misato City Board of Education
Gakumu-ka 0489307756۔ خدمات صرف جاپانی زبان میں فراہم کی جاتی ہیں۔

وہ غیر ملکی شہری جو اپنے بچوں کو سائیتاما پریفیکچر کے مقامی سرکاری ایلیمنٹری اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں، اصولی طور پر انہیں چاہیے کہ وہ اپنی رہائش کا اندراج کرواتے وقت اپنے ارادے کا اظہار کریں اور مقامی بورڈ آف ایجوکیشن میں ضروری طریقۂ کار انجام دیں۔ اگر آپ نے اب تک یہ طریقۂ کار مکمل نہیں کیا ہے یا آپ کی رہائش کا کوئی اندراج نہیں ہے، تو آپ اُس بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے مشورہ کریں جہاں آپ حقیقتاً رہائش پذیر ہیں۔

یہ معلومات نومبر 2023 تک کی ہیں۔

7- توچِگی پریفیکچر کی صورتحال

حکومت کے ایک سروے میں جاپان میں مقیم 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچّوں کو اسکولوں میں داخل نہ کروائے جانے کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ اس سروے کے نتائج نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس ماہ، ہم گریٹر ٹوکیو ایریا کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر اسکول نہ جانے والے غیر ملکی بچوں کا تناسب 62 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے اس سلسلے میں اسکول میں اندراج کے لیے ضروری طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہ کہ مدد کے حصول کے لیے کہاں جایا جائے۔ آج ہم توچِگی پریفیکچر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اس پریفیکچر کے ایلیمنٹری اسکولوں میں پڑھنے والے نصف سے زیادہ غیر ملکی بچے برازیل، پیرو اور فلپائن کے شہری ہیں۔ بہت سے غیر ملکی بچے پریفیکچر کے جنوبی حصے کے مخصوص علاقوں میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جہاں بہت سے کارخانے واقع ہیں۔ دوسری طرف، شمال میں، غیر ملکی بچے الگ الگ علاقوں میں رہتے ہیں۔ توچِگی کے بورڈ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں کو غیر ملکی بچوں کو قبول کرنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔
تعلیمی بورڈ نے 31 سرکاری مرکزی ایلیمنٹری اسکول اور آٹھ سرکاری مرکزی جونیئر ہائی اسکول قائم کیے ہیں جو جاپانی زبان کی کلاسز اور تعلیم میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کاموں کے نگران اساتذہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے اجلاس کرتے ہیں۔

پچھلے سال مئی تک، توچِگی پریفیکچر میں 50 غیر ملکی بچے تھے جو ممکنہ طور پر اسکول نہیں جا رہے تھے۔ اُتسُونومیا شہر میں ایسے بچوں کی تعداد 20 تھی جو سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد اویاما شہر میں 12 بچے تھے۔

توچِگی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والا غیر ملکی رہائشیوں کے لیے توچِگی مشاورتی و تعاون مرکز، پریفیکچر میں غیر ملکیوں کو تعلیم سمیت ان کی زندگیوں پر مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ سروس 11 زبانوں میں دستیاب ہے جن میں پرتگالی، ہسپانوی، ویتنامی اور تگالوگ شامل ہیں۔ یہ مرکز اُن لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے جو ضروری معلومات کے ساتھ مشاورت چاہتے ہیں اور مشورہ دیتا ہے کہ انہیں مدد کے حصول کیلئے کس شعبے میں جانا چاہیے۔ رابطے کیلئے فون نمبر درج ذیل ہے۔
028-627-3399

اُتسُونومیا شہر میں اسکول کے اندراج سے متعلق مشاورت شہر کے تعلیمی بورڈ کے، اسکول انتظامیہ شعبے میں فراہم کی جاتی ہے جس کا فون نمبر درج ذیل ہے۔
028-632-2723
یہ خدمت جاپانی زبان میں دستیاب ہے۔

اویاما شہر، جہاں گاڑیوں سے متعلق بہت سے کارخانے واقع ہیں، کئی بچے برازیل، پیرو، پاکستان اور کمبوڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن، حکام کو ان 12 بچوں کی قومیت معلوم نہیں ہوئی جو ممکنہ طور پر اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ یہ شہر اُن بچوں کے لیے جاپانی زبان کے اسباق پیش کرتا ہے جو اپنی جاپانی کی صلاحیت کے بارے میں فکر مند ہیں۔ جوتو ایلیمنٹری اسکول میں کلاسیں ایسے اساتذہ کے ذریعہ پیش کی جاتی ہیں جو انگریزی، پرتگالی، ہسپانوی، تھائی یا چینی بول سکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ کے اسکول ایجوکیشن ڈویژن میں اسکول کے اندراج کے بارے میں مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ رابطہ نمبر درج ذیل ہے۔
028-522-9632
دستیاب زبان جاپانی ہے۔

وہ غیر ملکی شہری جو اپنے بچوں کو توچِگی پریفیکچر کے مقامی سرکاری ایلیمنٹری اسکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں، اصولی طور پر انہیں چاہیے کہ وہ اپنی رہائش کا اندراج کرواتے وقت اپنے ارادے کا اظہار کریں اور مقامی بورڈ آف ایجوکیشن میں ضروری طریقۂ کار انجام دیں۔ اگر آپ نے اب تک یہ طریقۂ کار مکمل نہیں کیا ہے یا آپ کی رہائش کا کوئی اندراج نہیں ہے، تو آپ اُس بلدیہ کے تعلیمی بورڈ سے مشورہ کریں جہاں آپ حقیقتاً رہائش پذیر ہیں۔

یہ معلومات نومبر 2023 تک کی ہیں۔