NHK ورلڈ > اُردو نشریات کاصحفہ اول > NHK کے بارے میں
NHK کے بارے میں
۔این ایچ کے جاپان کا واحد عوامی نشریاتی ادارہ ہے جس کی ریڈیو نشریات کا آغازسنہ 1925 میں ہوا ۔ این ایچ کے ، کے مالی وسائل کا ذریعہ جاپان میں ٹی وی رکھنے والے گھریلو صارفین کی فیسوں کی ادائیگی ہے، جس کا مقصد ادارے کو سیاست یا نجی تنظیموں کے اثر و رسوخ سے آزاد ، منصفانہ نشریات کے قابل بنانا ہے اور سامعین کی آراء کو اولیت دینی ہے ۔
اِس وقت این ایچ کے ، جاپان میں چار ٹیلی ویژن اور تین ریڈیو چینلز کے ذریعے اپنی نشریات بہم پہنچاتا ہے ۔ زمینی ٹی وی سروس ہماری کلیدی سروس ہے جس میں جنرل ٹی وی اور تعلیمی ٹی وی چینلز ہیں ۔ اِن ٹی وی چینلز اور تین ریڈیو چینلز کے ذریعے خبریں ، تعلیمی پروگرام ، اہلِ خانہ کیلئے تفریح وغیرہ فراہم کی جاتی ہے ۔ دو سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ، وسیع دلچسپی کے مختلف موضوعات کے پروگرام ، بد لتے اوقات پر پیش کرتے ہیں ۔ این ایچ کے ورلڈ بین الاقوامی نشریاتی خدمات سرانجام دیتا ہے ۔
این ایچ کے ورلڈ کے بارے میں
این ایچ کے ورلڈ ، این ایچ کے کی عالمی نشریاتی پیش کرتا ہے ، جس میں ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور انٹرنیٹ خدمات شامل ہیں ۔ اِن سب کو مجموعی طور این ایچ کے ورلڈ کہتے ہیں ۔
این ایچ کے ورلڈ کے مقاصد
- دُنیا بھر کے لوگوں کو مُلکی اور بین الاقوامی درست اور فوری خبریں مہیا کرنا
- این ایچ کے کے عالمگیر نِٹ ورک کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ایشیاء کے بارے میں مختلف تناظُر میں معلومات پیش کرنا
- بڑے حادثات اور قدرتی آفات کی صورت میں زندگی بچانے کے بارے اہم معلومات بہم پہنچانا
- جاپانی ثقافت و طرزِ زندگی کے کئى پہلو، معاشرے اور سیاست میں حالیہ پیش رفت ، تازہ ترین سائنسی اور صنعتی رُجحانات اور اہم عالمگیر معاملات میں جاپان کے کردار اور موقف کو بہت ہی درست اور تیزی سے نشرکرنا
- جاپان اور دوسرے ممالک کے مابین باہمی مفاہمت بڑہانا اور دوستی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا
خدمات
- این ایچ کے ورلڈ ٹی وی ( انٹرنیشنل ٹی وی براڈکاسٹنگ)
- این ایچ کے ورلڈ ٹی وی د نیا بھر کے ناظرین کو انگریزی زبان میں ٹیلی ویژن نشریات بہم پہنچاتا ہے ۔ اس کی نشریات دنیا بھر میں تین مواصلاتی سٹلائٹس کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں ۔ اِن نشریات میں جاپان ، ایشیاء اور باقی دنیا کے بارے تازہ ترین معلومات کے ساتھ ساتھ وسیع ورائٹی کے پروگرام دن رات پیش کیے جاتے ہیں ۔
- این ایچ کے ورلڈ پریمیم (پروگرام ڈسٹری بیوشن)
- این ایچ کے ورلڈ پریمیم ، کیبل نٹ ورک اور سٹلائٹ ٹیلی ویژن کے ذریعے اپنے پروگرام ناظرین تک دنیا کے کئى ممالک میں پہنچاتا ہے ۔ این ایچ کے ، خبروں اور معلوماتی پروگراموں کے علاوہ ڈرامے ، بچوں ، کھیلوں ، تفریح ، ثقافت اور فنون لطیفہ کے پروگرام چوبیس گھنٹے ڈسٹری بیوٹ کرتا ہے ۔
- ”این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان“
- این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان ، انگریزی اور جاپانی سمیت اٹھارہ زبانوں میں دنیا بھر میں اپنی نشریات پیش کرتا ہے ۔ ہر زبان کی نشریات کا دورانیہ مختلف ہے لیکن ہر روز کُل ۵۵ گھنٹے اور۲۰ منٹ کے پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔
- ”این ایچ کے ورلڈ انٹرنیٹ سروس“
- ویب سائٹ کے ذریعے اٹھارہ مختلف زبانوں میں خبریں ، پروگرام اور جاپانی اسباق مہیا کیے جاتے ہیں ۔ اِس کے علاوہ ، ویب سائٹ پر سٹریمینگ ویڈیو خبریں ، آڈیوخبریں ، خبروں کا ٹیکسٹ ، موبائل نیوز سروس اور جاپانی زبان سیکھنے سمیت کئى طرح کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ ( یاد رہے کہ اِن د ستیاب خدمات میں موجود فرق کا انحصار زبان پر ہے ) ۔