NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کی لغوی شکل + MAE NI (سبق 46)

گُر کی باتیں

فعل کی لغوی شکل + MAE NI (سبق 46)

MAE NI کسی کام کے دوسرے کام سے پہلے ہونے پر زور دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا اندازِ بیاں ہے۔MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل استعمال کی جاتی ہے۔ پورا جملہ ماضی کا ہونے کے باوجود MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل ہی استعمال کی جائے گی، حالانکہ لغوی شکل عام طور پر حال کے لیے استعمال ہوتی ہے۔


اچھا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس جملے کو جاپانی میں کس طرح کہیں گے، ’میں نے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئے تھے‘؟ کھانا کو GOHAN کہتے ہیں۔ فعل ‘کھانا‘ کی جاپانی TABEMASU ہے، جس کی لغوی شکل TABERU ہے۔ ہاتھ کو TE کہتے ہیں۔ فعل ’دھونا‘ ہے ARAIMASU اور اس کی ماضی کی شکل ARAIMASHITA ہے۔ چنانچہ ان سب کو ملا کر آپ GOHAN O TABERU MAE NI, TE O ARAIMASHITA کہتے ہیں۔ دوسری جانب آپ ATO DE اُس وقت استعمال کرتے ہیں جب اس بات پر زور دینا ہو کہ ایک کام کے بعد دوسرا کام کیا گیا۔ آپ ATO DE سے قبل فعل کی TA شکل استعمال کرتے ہیں۔ آپ پہلے سیکھ چکے ہیں کہ فعل کی TA شکل فعل ماضی یا مکمل کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن جملہ فعل حال کا ہونے کے باوجود ATO DE سے پہلے فعل کی TA شکل ہی استعمال کی جائے گی۔

تو آئیے اب جاپانی زبان میں یہ جملہ بناتے ہیں کہ ’میں کھانا کھانے کے بعد برتن دھوتا یا دھوتی ہوں‘۔ فعل کھانا کی TA شکل TABETA ہے۔ پلیٹوں یا برتن کو SARA کہتے ہیں۔ اس کے لیے زیادہ شائستہ لفظ OSARA ہے۔ چنانچہ یہ جملہ بنے گا GOHAN O TABETA ATO DE, OSARA O ARAIMASU۔
یعنی خلاصہ یہ کہ MAE NI (یعنی ’پہلے‘) سے قبل فعل کی لغوی شکل، جبکہ ATO DE (یعنی ’بعد میں‘) سے قبل فعل کی TA شکل استعمال کی جائے گی۔ تو آئیے اسے ایک مجموعے کے طور پر یاد کر لیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے