NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > ICHIBAN (سبق 42)

گُر کی باتیں

ICHIBAN (سبق 42)

جب تین یا اس سے زائد چیزوں کا تقابل کیا جاتا ہے، تو ان میں سے سب سے زیادہ کے لیے ICHIBAN کہتے ہیں۔ یعنی اول نمبر، یا سب سے زیادہ۔ اس کے بعد کوئی صفت وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ ’سب سے زیادہ دلچسپ ہے‘ کو جاپانی میں کیسے کہیں گے؟ دلچسپ کو OMOSHIROI کہتے ہیں ۔ چنانچہ آپ ICHIBAN OMOSHIROI DESU کہیں گے۔ اس جملے میں اسم صفتOMOSHIROI بغیر کسی تبدیلی کے اسی طرح برقرار رہے گا ۔

مزید مختلف قسم کے استعمال کے لیے حرف جار DE استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً جاپان میں پہلے نمبر پر کے لیے NIHON DE ICHIBAN کہیں گے۔ اچھا تو پھر، ’کوہ فوجی جاپان کا سب سے بلند پہاڑ ہے‘ کو جاپانی میں کیا کہیں گے؟ بلند کے لیے لفظ ہے TAKAI۔ لہذا آپ FUJISAN WA NIHON DE ICHIBAN TAKAI DESU کہیں گے۔ اور اب ICHIBAN (یعنی اول نمبر، بہترین، سب سے زیادہ) استعمال کرتے ہوئے سوال بناتے ہیں۔ جس چیز کا موازنہ کرنا ہے اس کے لحاظ سے ICHIBAN سے پہلے مختلف سوالیہ الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

بولنے اور سننے والے دونوں کےسامنے موجود چیزوں کے بارے میں DORE GA (یعنی کون سا؟ )استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تو آئیے ’’آپ کو سب سے زیادہ کون سا پسند ہے؟‘‘ کہتے ہیں۔ ’پسند‘ کو SUKI کہتے ہیں۔ لہذا آپDOREGA ICHIBAN SUKI DESU KA کہیں گے۔ غیر موجود چیزوں کے بارے میں بات کرتے وقت NANI GA (یعنی کیا) استعمال کیا جائے گا۔ چنانچہ ’آپ کو سب سے زیادہ کیا پسند ہے‘ پوچھنے کے لیے NANI GA ICHIBAN SUKI DESU KA کہیں گے۔
اگر آپ افراد کا موازنہ کریں تو DARE GA (یعنی کون سا شخص ) استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ مقامات کا موازنہ کریں تو DOKO GA (یعنی کون سی جگہ) استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ تاریخوں کا موازنہ کریں تو ITSU GA (کب) استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے