NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > کوئی کام کر سکنے یا ممکن ہونے کے بارے میں بتانے کا انداز (سبق 41)

گُر کی باتیں

کوئی کام کر سکنے یا ممکن ہونے کے بارے میں بتانے کا انداز (سبق 41)

کوئی کام کر سکنے یا ممکن ہونے کے بارے میں بتانے کے لیے آپ فعل کی لغوی شکل استعمال کر سکتے ہیں اور پھر اس کے بعد KOTO GA DEKIMASU (یعنی کوئی عمل کر سکنا یا انجام دینا ممکن ہونا) لگاتے ہیں۔

تو آئیے KOTO GA DEKIMASU کا استعمال کرتے ہوئے ایک جملہ بناتے ہیں۔ جب آپ کہنا چاہیں کہ میں جا سکا تو اس جملے میں ’’میں‘‘ کی جاپانی ’’WATASHI ‘‘ ہو گی۔ ’’جانا‘‘ کے لیے جاپانی لفظ ’’IKIMASU‘‘ استعمال کریں گے جس کی لغوی شکل IKU ہے۔ اس کے ساتھ آپ KOTO GA DEKIMASU کا اضافہ کریں گے۔ لہذا آپ WATASHI WA IKU KOTO GA DEKIMASU ( یعنی واقعی میں جا سکتا ہوں۔ یا میرے لیے جانا ممکن ہے۔) کہیں گے۔ منفی جملہ بنانے کے لیے فعل DEKIMASU کی نفی شکل استعمال کریں گے، جو DEKIMASEN ہے۔ لہذا ہم WATASHI WA IKU KOTOGADEKIMASEN یعنی ’میں نہیں جا سکتا‘ کہیں گے۔
کیا آپ کو کوئی کام کر سکنے کا اظہار کرنے کے لیے فعل کی سکنا شکل کا استعمال یاد ہے جو آپ نےسبق نمبر 35 میں سیکھا تھا؟


فعل IKIMASU یعنی ’جانا‘ کی سکنا شکل IKEMASU یعنی جا سکنا ہے۔ بنیادی طور پر اس کے اور IKU KOTO GA DEKIMASU کے معنی ایک ہی ہیں۔ البتہ IKEMASU زیادہ بے تکلفانہ انداز ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے