NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TO OMOIMASU (سبق 39)

گُر کی باتیں

TO OMOIMASU (سبق 39)

جاپانی میں خیال، رائے یا اندازہ بیان کرتے وقت، پہلے اپنی بات یا خیال کہہ کر آخر میں TO OMOIMASU یعنی یہ میرا خیال ہے یا لفظی معنوں میں ’’یہی وہ بات ہے جو میں سوچ رہا تھا‘‘ لگاتے ہیں۔

OMOIMASU وہ فعل ہے جس کا مطلب ہے خیال کرنا یا سوچنا۔ ہم جو سوچتے ہیں یا اپنے خیال کے بعد حرفِ جار TO لگاتے ہیں۔ TO OMOIMASU (میرا ایسا خیال ہے) سے پہلے آپ فعل کی سادہ شکل استعمال کرتے ہیں جیسا کہ لغوی شکل یا TA شکل۔ آپ سادہ شکل سبق نمبر 26 میں سیکھ چکے ہیں۔

تو آئیے مثال کے طور پر ایک جملہ بناتے ہیں جس کا مطلب ہے ’’میرا خیال ہے کہ وہ آئے گی‘‘۔ 'وہ‘ یعنی وہ خاتون کے لیے جاپانی لفظ ہے ’’KONOJO‘‘۔ فعل آنا کے لیے ہم اس کی لغوی شکل استعمال کرتے ہیں۔ لہذا وہ آئیں گی کے لیے آپ KANOJO WA KURU کہیں گے۔ اس کے بعد میرا خیال ہے کے لیے TO OMOIMASUیعنی ’’میرا خیال ہے‘‘ کا اضافہ کریں گے ۔ اس طرح یہ جملہ مل کر KANOJO WA KURU TO OMOIMASU یعنی میرا خیال ہے کہ وہ آئیں گی بنے گا۔

اگر TO OMOIMASU سے پہلے I پر ختم ہونے والا اسم صفت آئے گا تو وہ تبدیل نہیں ہوگا۔ تو پھر ’’میرا خیال ہے کہ وہ خوبصورت ہے‘‘ کو آپ کیسے کہیں گے؟
UTSUKUSHII یعنی خوبصورت، I پر ختم ہونے والا اسم صفت ہے۔ تو اس کا جواب KANOJO WA UTSUKUSHII TO OMOIMASU ہے۔
اگر اسم یا NA اسم صفت TO OMOIMASU سے پہلے آئیں تو آپ کو ان کے بعد DA کا اضافہ کرنا ہوگا۔ تو یہ بتائیے کہ پھر آپ کیسے کہیں گے کہ میرا خیال ہے کہ یہ باسہولت ہے۔
'’یہ ‘‘کے لیے جاپانی لفظ ہے SORE ۔ اور باسہولت کے لیے کہا جاتا ہے BENRI۔ یہ ایک NA اسم صفت ہے، اس لیے اس میں DA لگا یا جائے گا۔اس طرح آپ BENRI DA کہیں گے۔ اور یہ جملہ SORE WA BENRI DA یعنی یہ باسہولت ہے بن جائے گا۔ اور اس کے بعد آپ TO OMOIMASU یعنی یہ میرا خیال ہے کا اضافہ کرتے ہیں تو مکمل جملہ SORE WA BENRI DA TO OMOIMASU یعنی میرا خیال ہے یہ با سہولت ہے، یا اس میں آسانی ہے بن جائے گا۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے