NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > مجہول اظہار (سبق 23)

گُر کی باتیں

مجہول اظہار (سبق 23)

ہم مجہولی حالت اُس وقت استعمال کرتے ہیں جب اُس شخص کے نقطہ نظر سے بات کرتے ہیں جن پر عمل کیا گیا ہو۔ یہ عمل کو موصول کرنے والے شخص کے نقظہ نظر سے ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہم فعل کی مجہولی حالت کو استعمال کرتے ہیں اور ہم حرفNI کو استعمال کرتے ہوئے فعل کرنے والے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اب ہم بتاتے ہیں کہ فعل کی MASU شکل کو مجہولی حالت میں کیسے تبدیل کرتے ہیں۔ سب سے پہلے ایسے فعل جن میں MASU سے پہلے واول E آتا ہے۔ یہاں پر آپ MASU سے پہلے RARE لگاتے ہیں۔ اس لیے TABEMASU یعنی کھانا تبدیل ہو کر TABERAREMASU یعنی کھایا جانا بنتا ہے۔


دوسرے ایسے فعل ہیں جن میں MASU سے پہلے حرف I آتا ہے۔ ایسے فعل کے دو طریقے ہیں۔
ایک طریقہ تو واول I کو A میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ اس کے ساتھ RE لگاتے ہیں اور MASU کہتے ہیں۔اس معاملے میں SHIKARIMASU یعنی ڈانٹنا میں آپ MASU سے پہلے کے RI کو RA میں تبدیل کرتے ہیں اور RE کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے یہ SHIKARAREMASU یعنی ڈانٹا جانا بنتا ہے۔ SHIMASU یعنی کرنا، تبدیل ہو کر SAREMASU یعنی کیا جانا بنتا ہے ۔ دوسرا طریقہ MASU سے پہلے RARE کا اضافہ کرنے کا ہے۔ MIMASU یعنی دیکھنا تبدیل ہو کر MIRAREMASU بن جاتا ہے۔


آخر میں، میں ایک ایسا فعل متعارف کراتی ہوں جو اس قاعدے سے ہٹ کر تبدیل ہوتا ہے۔ KIMASU یعنی آنا یا سیر کرنا تبدیل ہو کر KORAREMASU یعنی سیر کیا جانا بنتا ہے۔ اس لیے اس کو اسی طرح یاد کر لیں۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے