NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > اسم صفت کی منفی شکل (سبق 15)

گُر کی باتیں

اسم صفت کی منفی شکل (سبق 15)

سبق نمبر 13 میں ہم نے پڑھا تھا کہ جاپانی اسم صفت کی دو اقسام ہیں I اسم صفت اور NA اسم صفت۔ I اسم صفت حرف I, پر ختم ہوتا ہے جیسا کہ ATARASHII یعنی نیا جبکہ NA اسم صفت میں، اسم کو تبدیل کرنے سے پہلے NA آتا ہے۔ لہذا DAIJÔBU یعنی سب ٹھیک ہے جو ہم نے اس سبق میں سیکھا وہ اسم سے پہلے DAIJÔBUNA بن جاتا ہے۔ اسم صفت کی منفی شکل بنانے کے لیے آپ ’’ I ‘‘ کو KUNA میں تبدیل کرتے ہیں۔ لہذا اسم صفت ATARASHII (یعنی نیا) کی منفی شکل ATARASHIKUNAI ( یعنی نیا نہیں) بن جاتی ہے۔
NA اسم صفت کی منفی شکل بنانے کے لیے ہم اس میں DEWANAI کا اضافہ کرتے ہیں۔ لہذا DAIJÔBU (ٹھیک ہے) کی منفی شکل DAIJÔBU DEWANAI (ٹھیک نہیں ہے) ہو جائے گی۔
اگر آپ DEWANAI کو JANAI سے تبدیل کر دیں اور DAIJÔBU JANAI کہیں تو آپ کا انداز غیر رسمی ہو جائے گا۔ براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے