NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 7

سبق 7

کیا آپ کے پاس کریم پف ہیں؟

انّا ساکورا کے ساتھ کیک کی ایک دکان پر آئی ہیں۔

سبق 7 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

SHÛKURÎMU WA ARIMASU KA

متن

アンナ ケーキがいっぱいありますね。 وہاں بہت سے کیک ہیں۔
انّا KÊKI GA IPPAI ARIMASU NE.
وہاں بہت سے کیک ہیں۔
さくら すみません、シュークリームはありますか。 معاف کیجیے گا۔ کیاآپ کے پاس کریم پف ہیں؟
ساکورا SUMIMASEN, SHÛKURÎMU WA ARIMASU KA.
معاف کیجیے گا۔ کیاآپ کے پاس کریم پف ہیں؟
店員 はい、こちらです。 جی ، اِس طرف۔
دکان کا ملازم HAI, KOCHIRA DESU.
جی ، اِس طرف۔
さくら シュークリームを2つください。 براہِ مہربانی دو کریم پف دیجیے۔
ساکورا SHÛKURÎMU O FUTATSU KUDASAI.
براہِ مہربانی دو کریم پف دیجیے۔

گرامر کے نکات

TSU، چیزوں کو گننے کا انداز

اگرگنتی کے انداز TSUکو استعمال کیا جائے تو ایک سے دس تک اعداد گننے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

فعل ARIMASU کا استعمال
ARIMASU (وہاں ہے، وہاں ہیں) کا تعلق ان افعال سے ہے جنہیں ہم بیانیہ فعل کہتے ہیں، یہ ایسے فعل ہوتے ہیں جو لوگوں یا اشیا کی حالت کو بیان کرتے ہیں۔ ARIMASU کے ساتھ GA ایک حرفِ عطف آتا ہے جو فاعل کی نشاندہی کرتا ہے۔

صوتی الفاظ

کھانا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

KUDASAI بہت مفید جملہ ہے۔ اگر میں کوئی چیز خریدنا چاہتی ہوں اور اس کی طرف اشارہ کرتی ہوئے کتہی ہوں KORE O KUDASAI یعنی برائے مہربانی یہ دیجیے تو میں اس چیز کو خرید سکتی ہوں اگرچہ مجھے اس کا نام معلوم نہ ہو تب بھی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے