NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 44

سبق 44

جاپانی مٹھائی کھانے کے بعد پاؤڈر سبز چائے پیتے ہیں۔

انا اور ان کے ساتھی طلبہ قلعہ دیکھنے کے بعد قریب ہی واقع مقام پر چائے کی روایتی تقریب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سبق 44 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

WAGASHI O TABETE KARA, MACCHA O NOMIMASU.

متن

アンナ 和菓子はとても甘いですね。 جاپانی مٹھائی بہت زیادہ میٹھی ہے۔ ہے نا؟
انّا WAGASHI WA TOTEMO AMAI DESU NE.
جاپانی مٹھائی بہت زیادہ میٹھی ہے۔ ہے نا؟
先生 和菓子を食べてから、抹茶を飲みます。
抹茶は苦いかもしれません。
جاپانی مٹھائی کھانے کے بعد پاؤڈر سبز چائے پیتے ہیں۔ پاؤڈر سبز چائے شاید کسیلی ہو۔
استاد WAGASHI O TABETE KARA, MACCHA O NOMIMASU.
MACCHA WA NIGAI KAMOSHIREMASEN.
جاپانی مٹھائی کھانے کے بعد پاؤڈر سبز چائے پیتے ہیں۔ پاؤڈر سبز چائے شاید کسیلی ہو۔
アンナ 先生、足がしびれました。いたたたた。 سر ؍ میڈم، میرے پاؤں سُن ہوگئے۔ ارے، رے رے رے!
انّا SENSEI, ASHI GA SHIBIREMASHITA. ITATATATA.
سر ؍ میڈم، میرے پاؤں سُن ہوگئے۔ ارے، رے رے رے!

گرامر کے نکات

KAMOSHIREMASEN  

KAMOSHIREMASEN کا مطلب ہے ’’ہو سکتا ہے‘‘ یا ‘‘شاید‘‘۔
مثال کے طور پر NIGAI KAMOSHIREMASEN (یہ کڑوا ہو سکتا / سکتی ہے۔)

گُر کی باتیں

فعل کی TE شکل + KARA
سبق نمبر 16 میں آپ نے سیکھا تھا کہ فعل کی TE شکل کے بعد دوسرا فعل استعمال کرتے ہوئے آپ ایک جملے میں ایک سے زائد افعال بیان کر سکتے ہیں۔ اگر فعل کی TE شکل کے بعد KARA یعنی ’’بعد‘‘ کا اضافہ کریں تو یہ بات مزید واضح ہوجاتی ہے کہ پہلے آپ نے وہ کام کیا جس کے بعد KARA لگایا گیا ہے۔ یعنی اس طرح آپ کاموں کی ترتیب پر زور دے سکتے ہیں۔

صوتی الفاظ

سُن ہونا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

زیادہ دیر تک گھٹنے موڑ کر بیٹھنا بہت کٹھن ہے۔ اس سے پاؤں سن ہوجاتے ہیں۔ لیکن مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ ٹانگوں کو سن ہونے سے بچانے کے لیے دونوں ٹخنوں کو ایک دوسرے سے ملا کر بیٹھا جائے۔ میں آئندہ یہ طریقہ آزماؤں گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے