NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 43

سبق 43

آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟

انّا اپنی یونیورسٹی کے ایک مطالعاتی دورے میں پر ہیں۔ آج وہ ہیوگو پریفیکچر میں واقع ہیمے جی قلعہ دیکھنے آئی ہیں۔

سبق 43 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

DÔSHITE DESHÔ KA

متن

先生 姫路城は奇跡の城と言われています。
どうしてでしょうか。
ہیمےجی قلعے کو معجزاتی قلعہ کہا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
استاد HIMEJI-JÔ WA KISEKI NO SHIRO TO IWARETE IMASU.
DÔSHITE DESHÔ KA.
ہیمےجی قلعے کو معجزاتی قلعہ کہا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
ロドリゴ 戦争でも焼けなかったからです。 کیونکہ اسے جنگوں میں بھی کبھی آگ نہیں لگی۔
رودریگو SENSÔ DEMO YAKENAKATTA KARA DESU.
کیونکہ اسے جنگوں میں بھی کبھی آگ نہیں لگی۔
アンナ さすが、ロドリゴ! شاباش، رودوریگو!
انّا SASUGA, RODORIGO!
شاباش، رودوریگو!

گرامر کے نکات

DÔSHITE DESHÔ KA

(آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ )

DÔSHITE کا مطلب ہے ’’کیوں‘‘۔ DÔSHITE کو رسمی بنانے کے لیے NAZE استعمال کیجیے۔

مثال کے طور پر)  NAZE DESHÔ KA

گُر کی باتیں

DESHÔ کا استعمال
کسی اندازے، پیشگوئی یا غیر یقینی صورتحال میں، جملے کے آخر میں DESHÔ کہتے ہیں۔ جب آپ اسے اسم یا صفت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ آخر کے DESU کو DESHÔ سے تبدیل کر دیتے ہیں۔ تو آئیے کہتے ہیں کہ ، ’کل شاید بارش ہوگی۔‘

صوتی الفاظ

درست اور غلط جواب کی آوازیں
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہیمےجی قلعے کو سفید بگلے کا قلعہ بھی کہا جاتا ہے۔ قلعے کو اس سفید پرندے سے تشبیہہ دینے کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔ لیکن سب سے مقبول یہ ہے کہ قلعہ، سفید بگلے سے مشابہ ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے