NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 42

سبق 42

کون سا سب سے زیادہ مزیدار ہوگا۔

انا اپنی یونیورسٹی کے ایک مطالعاتی دورے میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ شنکانسین بلٹ ٹرین کے اندر لنچ باکس خرید رہی ہیں۔

سبق 42 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

DORE GA ICHIBAN OISHII KANA

متن

アンナ どれがいちばんおいしいかな。 کونسا سب سے زیادہ مزیدار ہوگا۔
انّا DORE GA ICHIBAN OISHII KANA.
کونسا سب سے زیادہ مزیدار ہوگا۔
販売員 幕の内弁当は人気がありますよ。 ماکُونواُوچی بینتو مقبول ہے۔
عملہ MAKUNOUCHI-BENTÔ WA NINKI GA ARIMASU YO.
ماکُونواُوچی بینتو مقبول ہے۔
アンナ じゃ、私は幕の内。 تو پھر، مجھے ماکُونواُوچی۔
انّا JA, WATASHI WA MAKUNOUCHI.
تو پھر، مجھے ماکُونواُوچی۔
ロドリゴ 僕も。支払いは別々にお願いします。 مجھے بھی۔ ہم الگ الگ ادائیگی کریں گے۔
رودریگو BOKU MO. SHIHARAI WA BETSUBETSUNI ONEGAI SHIMASU.
مجھے بھی۔ ہم الگ الگ ادائیگی کریں گے۔

گرامر کے نکات

DORE GA ICHIBAN   DESU KA

(کون سا سب سے زیادہ۔۔۔۔۔۔؟)

ICHIBAN  (بہترین، سب سے اچھا) کو استعمال کرتے ہوئے آپ موازنہ کرنے والی شے کے مطابق مختلف سوالیہ الفاظ کو ICHIBAN سے پہلے استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے براہِ مہربانی دیکھیے ’’گُر کی باتیں‘‘۔

گُر کی باتیں

ICHIBAN
جب تین یا اس سے زائد چیزوں کا تقابل کیا جاتا ہے، تو ان میں سے سب سے زیادہ کے لیے ICHIBAN کہتے ہیں۔ یعنی اول نمبر، یا سب سے زیادہ۔ اس کے بعد کوئی صفت وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ ’سب سے زیادہ دلچسپ ہے‘ کو جاپانی میں کیسے کہیں گے؟ دلچسپ کو OMOSHIROI کہتے ہیں ۔ چنانچہ آپ ICHIBAN OMOSHIROI DESU کہیں گے۔ اس جملے میں اسم صفتOMOSHIROI بغیر کسی تبدیلی کے اسی طرح برقرار رہے گا ۔

صوتی الفاظ

بھوک
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جاپان کے اکثر ریلوے اسٹیشنوں پر ’ایکی بین‘ یعنی اسٹیشن لنچ باکس نامی خصوصی کھانوں کے ڈبے ہوتے ہیں، جن میں اُس علاقے کی خاص اشیا استعمال کی جاتی ہیں۔ میں مختلف جگہوں کے ’ایکی بین‘ کھانا چاہتی ہوں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے