NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 41

سبق 41

مجھے یونیورسٹی میلہ دیکھ سکنے کی خوشی ہے۔

انا کو نزلہ ہو گیا تھا، لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ آج وہ کینتا کو شکریہ کی ای میل لکھ رہی ہیں۔ کینتا نے انہیں شی زُواوکا کی سیر کرائی تھی۔

سبق 41 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

GAKUEN-SAI NI IKU KOTO GA DEKITE, TANOSHIKATTA DESU

متن

アンナ 健太様
お元気ですか。
کینتا صاحب،
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
انّا KENTA SAMA
OGENKI DESU KA.
کینتا صاحب،
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
アンナ この間はありがとうございました。 گزشتہ دن (سیر کرانے) کے لیے بہت شکریہ۔
انّا KONOAIDA WA ARIGATÔ GOZAIMASHITA.
گزشتہ دن (سیر کرانے) کے لیے بہت شکریہ۔
アンナ 学園祭に行くことができて、楽しかったです。 مجھے یونیورسٹی میلہ دیکھ سکنے کی خوشی ہے۔
انّا GAKUEN-SAI NI IKU KOTO GA DEKITE, TANOSHIKATTA DESU.
مجھے یونیورسٹی میلہ دیکھ سکنے کی خوشی ہے۔
アンナ 次は東京で会いましょう。 آئندہ آپ سے ٹوکیو میں ملاقات کی خواہش ہے۔
انّا TSUGI WA TÔKYÔ DE AIMASHÔ.
آئندہ آپ سے ٹوکیو میں ملاقات کی خواہش ہے۔

گرامر کے نکات

فعل کی لغوی شکل + KOTO GA DEKIMASU

اگر آپ فعل کی لغوی شکل استعمال کریں اور اس کے ساتھ KOTO GA DEKIMASU (کوئی کام کر سکا / سکی) لگائیں تو آپ کسی کام کی صلاحیت ہونے یا ممکن ہونے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے براہِ مہربانی دیکھیے ’’گُر کی باتیں‘‘۔

گُر کی باتیں

کوئی کام کر سکنے یا ممکن ہونے کے بارے میں بتانے کا انداز
کوئی کام کر سکنے یا ممکن ہونے کے بارے میں بتانے کے لیے آپ فعل کی لغوی شکل استعمال کر سکتے ہیں اور پھر اس کے بعد KOTO GA DEKIMASU (یعنی کوئی عمل کر سکنا یا انجام دینا ممکن ہونا) لگاتے ہیں۔

صوتی الفاظ

تازہ دم محسوس کرنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں نےساکورا کی دادی کو ای میل کے بجائے ایک خط لکھا ہے۔ روایتی طور پر جاپانی اوپر سے نیچے کی جانب لکھی جاتی ہے، اور اس کی سطریں دائیں سے بائیں جانب بڑھتی ہیں۔ خط لکھنا بہت مشکل تھا۔ میں ساکورا کو خط دکھا کر تصحیح کراؤں گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے