NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 38

سبق 38

سمجھ گیا۔

صبح اٹھنے پر انا کو شدید تھکان محسوس ہوئی اور اِنہیں بخار تھا۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ کے ساتھ ٹیکسی میں ہسپتال جا رہی ہیں۔

سبق 38 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KASHIKOMARIMASHITA

متن

寮母 市民病院までお願いします。 براہِ مہربانی ہمیں سِٹیزن ہسپتال لے چلیے۔
ہاسٹل انچارج SHIMIN BYÔIN MADE ONEGAI SHIMASU.
براہِ مہربانی ہمیں سِٹیزن ہسپتال لے چلیے۔
運転手 かしこまりました。 جی، سمجھ گیا۔
ٹیکسی ڈرائیور KASHIKOMARIMASHITA.
جی، سمجھ گیا۔
寮母 まっすぐ行って、3つ目の信号を左に曲がってください。 براہِ مہربانی، سیدھا جائیے اور تیسرے اشارے پر بائیں جانب موڑ لیجیے۔
ہاسٹل انچارج MASSUGU ITTE, MITTSU ME NO SHINGÔ O HIDARI NI MAGATTE KUDASAI.
براہِ مہربانی، سیدھا جائیے اور تیسرے اشارے پر بائیں جانب موڑ لیجیے۔

گرامر کے نکات

عزت افزائی یا شائستگی کا اظہار کرنے والے جملے

آپ تعظیمی اندازِ بیاں اس وقت استعمال کرتے ہیں جب آپ اپنے سے اعلیٰ رتبے کے افراد، بزرگ یا ان لوگوں سے بات کرتے ہیں جنہیں آپ اچھی طرح نہیں جانتے۔
مزید جاننے کے لیے دیکھیے ’’گُر کی باتیں‘‘

گُر کی باتیں

عزت افزائی یا شائستگی کا اظہار کرنے والے جملے
آپ عزت دینے والے الفاظ یا جملے، خود سے عمر یا عہدے میں بڑے افراد، اساتذہ، گاہکوں، یا انجانےافراد سے گفتگو کرتے وقت، یا ان کا حوالہ دیتے وقت استعمال کرتے ہیں۔ آپ بعض افراد کے ساتھ اکثر غیر رسمی انداز میں گفتگو کرنے کے باوجود، رسمی مواقع مثلاً کاروباری اجلاس وغیرہ میں اُن سے شائستہ الفاظ میں بات کرتے ہیں۔ لہذا اہم نکتہ گفتگو کا مقام ہے۔

صوتی الفاظ

مشکل سے کھڑے ہو پانا / غنودگی محسوس کرنا یا سر چکرانا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جاپان میں ٹیکسیوں میں خودکار دروازے ہوتے ہیں۔ ڈرائیور اپنی نشست سے مسافر کے لیے پچھلا دروازہ کھول سکتا ہے۔ اگر آپ خود کھولنے کی کوشش کریں تو آپ کو تنبیہہ کی جاتی ہے۔ اس لیے ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے