NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 36

سبق 36

مجھے پڑھائی کرنا ضروری ہے۔

شیزُواوکا میں پرلطف قیام کے بعد انّا اور ساکورا ٹوکیو واپس آ رہی ہیں۔ کینتا انہیں رخصت کرنے اسٹیشن پر آیا ہوا ہے

سبق 36 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

BENKYÔ SHINAKEREBA NARIMASEN

متن

健太 寂しくなります。 میں اداس ہوجاؤں گا۔
کینتا SABISHIKU NARIMASU.
میں اداس ہوجاؤں گا۔
アンナ 私もです。
でも、大学で勉強しなければなりません。
میں بھی۔ لیکن مجھے یونیورسٹی میں پڑھائی کرنا ضروری ہے۔.
انّا WATASHI MO DESU.
DEMO, DAIGAKU DE BENKYÔ SHINAKEREBA NARIMASEN.
میں بھی۔ لیکن مجھے یونیورسٹی میں پڑھائی کرنا ضروری ہے۔.
健太 じゃ、僕が春休みに東京に行きます。 اچھا پھر، میں موسم بہار کی چھٹیوں میں ٹوکیو جاؤں گا۔
کینتا JA, BOKU GA HARUYASUMI NI TÔKYÔ NI IKIMASU.
اچھا پھر، میں موسم بہار کی چھٹیوں میں ٹوکیو جاؤں گا۔

گرامر کے نکات

موسم

آئیے چاروں موسموں کے نام سیکھتے ہیں۔ براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

NAI شکل کے فعل + NAKEREBA NARIMASEN
جب آپ کہتے ہیں کہ آپ کو یہ کام ضرور کرنا ہے تو اس کے NAI شکل کے فعل میں NAI کی بجائے NAKEREBA NARIMASEN لگائیں۔

صوتی الفاظ

ہوا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جاپان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے علاوہ موسم بہار اور سرما میں بھی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ویسے ہر موسم کا اپنا مزا ہوتا ہے۔ گرمیوں میں سمندر پر تفریح اور سردیوں میں اسکی انگ۔ اچھا ہے نا!

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے