NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 33

سبق 33

انّا، یہ میں آپ کو دوں گا۔

انّا، ساکورا کے کزن کینتا کے ساتھ یونیورسٹی کے میلے میں گئیں۔ وہ فوٹوگرافی کلب کی نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں۔

سبق 33 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

ANNA-SAN NI AGEMASU

متن

健太 これは、僕が富士山で撮った写真です。 یہ تصویر میں نے کوہ فوجی پر کھینچی ہے۔
کینتا KORE WA, BOKU GA FUJISAN DE TOTTA SHASHIN DESU.
یہ تصویر میں نے کوہ فوجی پر کھینچی ہے۔
アンナ あっ、私だ。 ارے، یہ تو میں ہوں۔
انّا A', WATASHI DA.
ارے، یہ تو میں ہوں۔
健太 驚いた?
あとで、アンナさんにあげます。
آپ حیران ہو گئیں؟ انّا، میں اسے بعد میں آپ کو دوں گا۔
کینتا ODOROITA?
ATODE, ANNA-SAN NI AGEMASU.
آپ حیران ہو گئیں؟ انّا، میں اسے بعد میں آپ کو دوں گا۔
アンナ 写真をくれるんですか。うれしいです。 آپ مجھے تصویر دیں گے؟ میں خوش ہوں۔
انّا SHASHIN O KURERU N DESU KA? URESHII DESU.
آپ مجھے تصویر دیں گے؟ میں خوش ہوں۔

گرامر کے نکات

AGEMASU اور KUREMASU

جاپانی میں دینے والے اور لینے والے کے تناظر میں مختلف فعل استعمال کئے جاتے ہیں۔

جب بولنے والا مخاطب کو کوئی شے دیتا ہے تو بولنے والا AGEMASU کہتا ہے۔ اگر کوئی دوسرا آپ کو کوئی شے دے تو آپ KUREMASU استعمال کرتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے ’’گُر کی باتیں‘‘ دیکھیے۔

گُر کی باتیں

AGEMASU اور KUREMASU میں فرق
جاپانی زبان میں کسی چیز کے دئے جانے کی صورت میں دینے والے اور لینے والے کے لحاظ سے مختلف الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔

صوتی الفاظ

مسکراہٹ
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

یونیورسٹی کے میلے میں طلبہ نے کھانوں کے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ میں نے فرائیڈ نوڈلز کھائے۔ خزاں کو فنون، کھیلوں اور خوش خوراکی کا موسم کہا جاتا ہے۔ کتنا اچھا موسم ہے یہ!

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے