NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 31

سبق 31

میں 82 سال کی ہو چکی ہوں۔

انّا شِیزواوکا میں اپنی دوست ساکورا کی دادی کے گھر آئی ہیں۔ دادی بہت نرم دل خاتون ہیں۔ وہ تنہا رہتی ہیں، اور اپنے چھوٹے سے باغ کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

سبق 31 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

MÔ HACHIJÛNI SAI DESU YO

متن

アンナ おばあさん、お元気ですね。 دادی جان، آپ بالکل صحتمند ہیں۔
انّا OBÂSAN, OGENKI DESU NE.
دادی جان، آپ بالکل صحتمند ہیں۔
おばあさん もう82歳ですよ。
さあ、お茶をどうぞ。
میں 82 سال کی ہوچکی ہوں۔ چائے لیجئے۔
دادی MÔ HACHIJÛNI SAI DESU YO.
SÂ, OCHA O DÔZO.
میں 82 سال کی ہوچکی ہوں۔ چائے لیجئے۔
アンナ わあ、きれいな緑色。香りもいいです。 واہ، خوبصورت سبز رنگ۔ خوشبو بھی اچھی ہے۔
انّا WÂ, KIREINA MIDORI IRO. KAORI MO II DESU.
واہ، خوبصورت سبز رنگ۔ خوشبو بھی اچھی ہے۔

گرامر کے نکات

اعداد / ہندسے (2)

آئیے دو عددی ہندسے سیکھتے ہیں۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

عزّت افزائی کے لیے استعمال کئے جانے والے الفاظ O اور GO
جب ہم سامع کو یا کسی ایسے شخص کو عزت دینا چاہیں جس سے ہم مخاطب ہیں تو اس سے متعلقہ اسموں یا صفّات کے ساتھ O یا GO لگاتے ہیں۔ مثلاً SHIGOTO یعنی کام OSHIGOTO بن جاتا ہے۔ GENKI یعنی ٹھیک یا صحتمند تبدیل ہو کر OGENKI بنتا ہے اورKAZOKU یعنی گھرانہ یا خاندان تبدیل ہو کر GOKAZOKU بن جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

پینا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

دادی جان کی بنائی ہوئی چائے بہت عمدہ تھی۔ اب میں بغیر چینی والی سبز چائے کے ذائقے کی عادی ہوتی جا رہی ہوں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے