NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 29

سبق 29

جب اسے قریب سے دیکھتے ہیں تو یہ بڑا ہے نا!

انّا شِیزواوکا شہر کی سیر کر رہی ہیں۔ آج کینتا انہیں کوہِ فُوجی کے ایک شاندار قابلِ دید مقام کی سیر کرانے لے گئے ہیں۔

سبق 29 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

CHIKAKU DE MIRU TO, ÔKII DESU NE

متن

アンナ 富士山だ。
近くで見ると、大きいですね。
وہ کوہِ فوجی ہے۔ جب اسے قریب سے دیکھتے ہیں تو یہ بڑا ہے نا!
انّا FUJISAN DA. CHIKAKU DE MIRU TO, ÔKII DESU NE.
وہ کوہِ فوجی ہے۔ جب اسے قریب سے دیکھتے ہیں تو یہ بڑا ہے نا!
アンナ あれ。雲の形が帽子みたいです。 دیکھیے ایک بادل کی شکل ہیٹ سے مل رہی ہے۔
انّا ARE. KUMO NO KATACHI GA BÔSHI MITAI DESU.
دیکھیے ایک بادل کی شکل ہیٹ سے مل رہی ہے۔
健太 あの雲が見えると、雨が降るんだよ。 جب یہ بادل دکھائی دیتا ہے تو لازماً بارش ہوتی ہے۔
کینتا ANO KUMO GA MIERU TO, AME GA FURU N DA YO.
جب یہ بادل دکھائی دیتا ہے تو لازماً بارش ہوتی ہے۔

گرامر کے نکات

TO  

اگر حرفِ جار  TO کسی فعل کے بعد آتا ہے تو یہ کسی شرط کی نشاندہی کرتا ہے۔ افعال میں TO سے   پہلے  لغوی شکل یا  NAI شکل استعمال ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر) ANO KUMO GA MIERU TO, AME GA FURIMASU یعنی (جب یہ بادل دکھائی دیتا ہے تو لازماً  بارش ہوتی ہے۔)

گُر کی باتیں

N DA : یہ ایک ایسا اندازِ بیان ہے جو ہم کسی شے کی وضاحت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
N DA کی بنیادی شکل NO DA ہے۔ آپ جملے کے اختتام پر اس وقت NO DA کہتے ہیں جب آپ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے، کیوں ہونے والا ہے اور کس قسم کی صورتِ حال میں۔ آپ غیر رسمی بول چال میں N DA کا استعمال کرتے ہیں۔ شائستہ انداز میں آپ N DESU کہتے ہیں۔

صوتی الفاظ

بارش
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

بادلوں سےڈھکا ہوا کوہِ فوجی خوبصورت بھی ہے۔ کینتا، بادل کی شکل سے موسم کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔ وہ بہت کچھ جانتے ہیں۔ وہ قابلِ بھروسہ ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے