NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 27

سبق 27

کس کی شادی ہو رہی ہے؟

انّا، ساکورا کے گھر آئی ہیں۔ ساکورا انّا کو شادی کا ایک دعوت نامہ دکھاتی ہیں۔

سبق 27 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

DARE GA KEKKON SURU N DESU KA

متن

アンナ 誰が結婚するんですか。 کس کی شادی ہو رہی ہے؟
انّا DARE GA KEKKON SURU N DESU KA.
کس کی شادی ہو رہی ہے؟
さくら 静岡の友だち。 شیزواوکا میں ایک دوست کی۔
ساکورا SHIZUOKA NO TOMODACHI.
شیزواوکا میں ایک دوست کی۔
アンナ へえ。いつですか。 آہا! کب ہے؟
انّا HÊ. ITSU DESU KA.
آہا! کب ہے؟
さくら 来月20日よ。アンナも一緒に静岡に行かない? آئندہ ماہ 20 تاریخ کو۔ انّا! کیا آپ میرے ساتھ شیزواوکا نہیں چلیں گی؟
ساکورا RAIGETSU HATSUKA YO. ANNA MO ISSHO NI SHIZUOKA NI IKANAI?
آئندہ ماہ 20 تاریخ کو۔ انّا! کیا آپ میرے ساتھ شیزواوکا نہیں چلیں گی؟

گرامر کے نکات

NAI شکل کے افعال + ؟

اگر آپ  فعل کی  NAI شکل کو اُٹھان کے ساتھ کہتے ہیں، تو آپ غیر رسمی انداز میں  کسی کو کوئی کام کرنے کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر ) ISSHO NI EIGA O MINAI?
(کیا آپ میرے ساتھ فلم نہیں دیکھیں گے؟)
شائستہ انداز میں اسے کہنے کا طریقہ یہ ہے:
ISSHO NI EIGA O MIMASENKA?
(کیوں نا ہم اکٹھے فلم دیکھیں؟)

گُر کی باتیں

مہینے کے دنوں کے نام کیسے ادا کریں
جاپانی زبان میں مہینے کے پہلے دن کو TSUITACHI کہتے ہیں۔ اصل میں اس کا مطلب وہ پہلا دن ہے جب چاند نکلتا ہے۔

صوتی الفاظ

جانوروں کی آوازیں
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں ساکورا کے ساتھ ان کے آبائی گھر شِیزواوکا شہر جاؤں گی۔ میرا خیال تھا کہ میں ساکورا کے ساتھ شادی کی تقریب میں شریک ہو سکتی ہوں۔ لیکن میں نہیں جا سکتی۔ آپ دعوت نامہ کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے