NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 21

سبق 21

نہیں، اتنا بھی نہیں

کاراؤکے والی جگہ پر انّا ایک جاپانی گیت گاتی ہیں۔ ساکورا یہ کہتے ہوئے انّا کی تعریف کرتی ہیں کہ وہ اچھا گاتی ہیں۔

سبق 21 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

IIE, SOREHODODEMO

متن

さくら アンナ、上手だね。 انّا ، آپ اچھا گاتی ہیں۔
ساکورا ANNA, JÔZU DA NE.
انّا ، آپ اچھا گاتی ہیں۔
アンナ いいえ、それほどでも。 نہیں، اتنا بھی نہیں۔
انّا IIE, SOREHODODEMO.
نہیں، اتنا بھی نہیں۔
ロドリゴ あっ、もうこんな時間です。 ارے، اتنا وقت ہو گیا۔
رودریگو A', MÔ KONNA JIKAN DESU.
ارے، اتنا وقت ہو گیا۔
アンナ 大変。門限に間に合わない。 میرے خدایا۔ میں گیٹ بند ہونے تک نہیں پہنچ سکتی۔
انّا TAIHEN. MONGEN NI MANIAWANAI.
میرے خدایا۔ میں گیٹ بند ہونے تک نہیں پہنچ سکتی۔

گرامر کے نکات

IIE, SOREHODODEMO

(نہیں، اتنا بھی نہیں)

IIE ایک منفی جواب ہے۔ SOREHODODEMO کا مطلب ہے ’’اتنا بھی نہیں‘‘ IIE اور SOREHODODEMO اظہار کے وہ الفاظ ہیں جوآپ اس وقت استعمال کرتے ہیں جب آپ عاجزی اور نرمی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

گُر کی باتیں

NAI شکل کے افعال
وہ فعل جن کا اختتام NAI پر ہوتا ہے NAI شکل کے افعال کہلاتے ہیں۔ پہلے مجھے یہ وضاحت کرنے دیں کہ آپ MASU شکل کے فعل کو NAI شکل کے فعل میں کیسے بدل سکتے ہیں۔ یہ MASU شکل کو بے تکلفانہ منفیNAI بنانے کا طریقہ ہے۔

صوتی الفاظ

خوشی سے چلانا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میرا خیال تھا کہ جاپانی لوگ عوامی جگہوں پر پرجوش نہیں ہوتے۔ لیکن اب میں جانتی ہوں کہ وہ کاراؤکے روم میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ آج مجھے لگا کہ ہم ایک دوسرے کے زیادہ قریب آ گئے ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے