NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 16

سبق 16

براہِ مہربانی سیڑھیوں پر اوپر جا کر دائیں طرف جائیں

انا اپنے دوستوں کے ساتھ شنجوکو میں واقع کتابوں کی ایک دوکان پر آئی ہوئی ہیں۔ انّا دُکاندار سے پوچھتی ہیں کہ مانگا سیکشن کس جانب ہے۔

سبق 16 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KAIDAN O AGATTE, MIGI NI ITTE KUDASAI

متن

店員 いらっしゃいませ。 کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟
دکاندار IRASSHAIMASE.
کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟
アンナ あのう、マンガ売り場はどこですか。 معاف کیجیے گا، مانگا سیکشن کس طرف ہے؟
انّا ANÔ, MANGA URIBA WA DOKO DESU KA.
معاف کیجیے گا، مانگا سیکشن کس طرف ہے؟
店員 2階です。階段を上がって、右に行ってください。 دوسری منزل پر۔ براہِ مہربانی سیڑھیوں پر اوپر جا کر دائیں طرف مُڑ جائیں۔
دکاندار NIKAI DESU. KAIDAN O AGATTE, MIGI NI ITTE KUDASAI.
دوسری منزل پر۔ براہِ مہربانی سیڑھیوں پر اوپر جا کر دائیں طرف مُڑ جائیں۔

گرامر کے نکات

TE شکل کے افعال کے ذریعے جملوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔

فعل کی TE  شکل استعمال کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے ہونے والے افعال بیان کیے جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر

KAIDAN O AGARIMASU(براہِ مہربانی سیڑھیوں پر اوپر جائیے۔)+  MIGI NI ITTE KUDASAI(براہِ مہربانی دائیں جانب جائیے۔) اس طرح بن جائے گا KAIDAN O AGATTE, MIGI NI ITTE KUDASAI (  براہِ مہربانی  سیڑھیوں پر اوپر جا کر دائیں طرف  جائیں)

گُر کی باتیں

حرفِ جار NI کا استعمال
اگر کسی جملے میں بیانیہ فعل موجودگی کا اظہار کرتا ہے جیسا کہ IMASU یعنی ہونا ، یا موجود ہونا تو NI شے کی موجوگی کے مقام کی نشاندہی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر میں اسٹیشن پر ہوں، WATASHI WA EKI NI IMASU ہو جائے گا۔

صوتی الفاظ

تون تون
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جاپان میں دُکاندار بہت شائستہ ہوتے ہیں۔ وہ اپنے الفاظ کے استعمال میں بھی مہذب ہوتے ہیں۔ اگر ہم بغیر کچھ خریدے دُکان سے نکلیں، تب بھی وہ شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے