NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 12

سبق 12

آپ جاپان کب آئے؟

غیر ملکی طالب علموں کے ہوسٹل میں جہاں انّا رہتی ہیں وہاں پر ایک پارٹی ہو رہی ہے۔ انّا میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم جماعت رودریگو کو ساکورا سے متعارف کرواتی ہیں۔

سبق 12 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

ITSU NIHON NI KIMASHITA KA

متن

さくら ロドリゴさんはいつ日本に来ましたか。 رودوریگو، آپ کب جاپان آئے؟
ساکورا RODORIGO-SAN WA ITSU NIHON NI KIMASHITA KA.
رودوریگو، آپ کب جاپان آئے؟
ロドリゴ 3月に来ました。 میں مارچ میں آیا تھا۔
رودریگو SANGATSU NI KIMASHITA.
میں مارچ میں آیا تھا۔
さくら もう日本の生活に慣れた? کیا اب آپ جاپان کی زندگی کے عادی ہو گئے ہیں۔
ساکورا MÔ NIHON NO SEIKATSU NI NARETA?
کیا اب آپ جاپان کی زندگی کے عادی ہو گئے ہیں۔
ロドリゴ ええ、まあ。 جی ہاں، کسی حد تک۔
رودریگو Ê, MÂ.
جی ہاں، کسی حد تک۔

گرامر کے نکات

مہینے

مہینوں کے نام سیکھنے کے لیے براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع پر جائیے‘‘۔

گُر کی باتیں

'’TA‘‘ شکل کے افعال
فعل کی TA شکل ان افعال کی ترتیبی شکل ہے جو TA یا DA پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ فعل کی ماضی یا اس کی تکمیلی شکل ہے۔ تو میں آپ کو بتاتی ہوں کہ ہم MASU شکل کو TA شکل میں کیسے بدلتے ہیں۔

صوتی الفاظ

بہت سے لوگوں کے ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے شور مچانے کی آواز
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہر کسی نے میری تھائی کری کو پسند کیا۔ میں نے سنا ہے کہ جاپان کا کری کا اپنا انداز ہے اور یہ بچوں میں خاص طور پر بہت مقبول ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے