NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 11

سبق 11

ضرور آئیے گا۔

غیر ملکی طلباء کے ہوسٹل میں پارٹی ہو گی، جہاں انّا رہتی ہیں۔ وہ ساکورا کو پارٹی میں مدعو کرتی ہیں۔

سبق 11 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

ZEHI KITE KUDASAI

متن

アンナ 今週の土曜日に寮でパーティーを開きます。
さくらさん、ぜひ来てください。
اس ہفتے سنیچر کے دن ہمارے ہوسٹل میں پارٹی ہو گی۔ ساکورا صاحبہ براہِ مہربانی ضرور آئیے گا۔
انّا KONSHÛ NO DOYÔBI NI RYÔ DE PÂTÎ O HIRAKIMASU.
SAKURA-SAN, ZEHI KITE KUDASAI.
اس ہفتے سنیچر کے دن ہمارے ہوسٹل میں پارٹی ہو گی۔ ساکورا صاحبہ براہِ مہربانی ضرور آئیے گا۔
さくら わあ、行く行く。
今度の土曜日ね。
واہ، میں ضرور جاؤں گی۔ اس سنیچر، ٹھیک ہے نا؟
ساکورا WÂ, IKU IKU.
KONDO NO DOYÔBI NE.
واہ، میں ضرور جاؤں گی۔ اس سنیچر، ٹھیک ہے نا؟

گرامر کے نکات

ہفتہ کے دن

ہفتہ کے دن سیکھنے کے لیے براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

IKIMASU اور KIMASU

جاپانی زبان میں ہم بولنے والے کے تناظر میں مختلف فعل استعمال کرتے ہیں۔

گُر کی باتیں

افعال کی لغوی شکل
جاپانی لغات میں فعل کو اس طرح لکھا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ شکل استعمال کرتے ہیں تو آپ کا انداز زیادہ غیر رسمی ہوتا ہے۔

صوتی الفاظ

خوشگوار موڈ
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ساکُورا صاحبہ نے کہا ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں آ رہی ہیں۔ UKI UKI۔ کیا انہیں میرا پکایا تھائی کھانا پسند آئے گا؟ میں WAKU WAKU محسوس کر رہی ہوں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے