NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > "آئیے جاپانی بولیں" استعمال کرنے کا طریقہ

"آئیے جاپانی بولیں" استعمال کرنے کا طریقہ

آئیے جاپانی بولیں میں آپ مجموعی طور پر 48 اسباق کے ذریعے ابتدائی سیکھنے والوں کے طور پر جاپانی سیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعے سیکھنے کی ایک مثال درج ذیل ہے۔

1.
ہر سبق کے لیے سیکھنے کی بنیاد آڈیو ہے۔ سب سے پہلے سبق نمبر1 سے شروع کرکے ہر سبق کے لیے آڈیو پلے کے بٹن کو ٹیپ یا کلک کریں اور پورا سبق سنیں۔ دس منٹ میں آپ سبق کے جملوں کا مطلب اور گرامر کے نکات سیکھ سکتے ہیں۔ گرامر کی وضاحت خاص طور پر اہم ہے اس لیے پوری طرح سمجھ آنے تک اسے بار بار سنیں۔
2.
متن کے سیکشن میں " تمام سننے کے لیے" 2 کے بٹن کو ٹیپ یا کلک کریں اور سبق کی پوری کہانی کو بار بار سنیں۔ اگر آپ وضاحت 3 کے بٹن کو ٹیپ یا کلک کرتے ہیں تو آپ کرداروں کی براہ راست ایکٹنگ کے ذریعے وہی آڈیو سن سکتے ہیں۔
3.
متن کے سیکشن میں جملوں 4 کے ساتھ سپیکر کی شبیہہ کے بٹن کو ٹیپ یا کلک کریں اور ہر جملے کو سن کر کرداروں کے بولنے کی نقالی کرتے ہوئے بولنے کی مشق کریں۔ ان حصوں کی نقالی سے شروع کریں جن کی آپ دوبارہ نقل کر سکتے ہیں لیکن اس انداز میں بار بار مشق کرتے رہیں۔
4.
جب آپ کو یاد ہو جائے تو آواز کے ساتھ آواز ملا کر بولنے کی کوشش کریں۔ گُر کی بات یہ ہے کہ آواز ختم ہونے سے پہلے پہلے بولنا شروع کر دیں۔

اس کے بعد اگر آپ اسی سیکشن کا دوبارہ جائزہ لیں تو اس سے آپ کو اچھی طرح سمجھنے میں مدد ملے گی۔

متن متن
[متن] 5
یہ سبق کی کہانی کا مکمل متن، آڈیو اور اس کا ترجمہ ہے۔ اس سے آپ مکمل کہانی کی آڈیو کے علاوہ ایک وقت میں ایک فقرے کی بھی آڈیو سن سکتے ہیں۔ برائے مہربانی بار بار سنیے اور جملوں کو یاد کر لیں۔ یہ سیکشن آپ کی سوجھ بوجھ کے علاوہ تلفظ کی ادائیگی میں بھی بہتری لانے میں معاونت کرے گا۔
گرامر کے نکات
[گرامر کے نکات] 6
سبق کی آڈیو میں شامل گرامر کی وضاحت کا یہاں خلاصہ کیا گیا ہے۔
گُر کی باتیں
[گُر کی باتیں] 7
اس سبق کی سپروائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر آکانے توکُوناگا سبق کے اہم نکات کی وضاحت کرتی ہیں۔
[صوتی الفاظ] 8
اشخاص اور اشیا کو بیان کرنے والی صوتی ترکیب اور صوتی الفاظ کو آڈیو اور خاکوں کے ذریعے متعارف کروایا گیا ہے۔
[جاپانی صوتی جدول] 9
جاپانی رسم الخط "ہیراگانا" اور "کاتاکانا" متعارف کروائے جاتے ہیں۔
[ذخیرہ الفاظ کی فہرست اور کوئز] 10
سبق میں استعمال کیے گئے اہم الفاظ اور جملے متعارف کروائے جاتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کے لیے کہ آپ مطلب سمجھ چکے ہیں سوال بھی ہے۔
[انّا کے ٹوئیٹ] 11
مرکزی کردارانّا اپنے احساسات، جن چیزوں کے بارے میں انہوں نے جانا ہے اس کے حوالے سے اور جاپان میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے سیکھی جانے والی چیزوں کے متعلق ٹوئیٹ کرتی ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے