NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > پوڈکاسٹنگ استعمال کرنے کا طریقہ

پوڈکاسٹنگ استعمال کرنے کا طریقہ

پوڈکاسٹنگ کے ذریعے "آئیے جاپانی بولیں"

این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان پوڈکاسٹنگ کے ذریعے "آئیے جاپانی بولیں" کے اسباق پیش کرتا ہے۔ ایک بار رجسٹر کرانے کے بعد، سبق کی آڈیو فائل دستیاب ہونے کی صورت میں خودکار طریقے سے آپ کی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔ آپ ڈاؤن لوڈ کی گئی آڈیو کو انٹرنیٹ کی غیرموجودگی میں بھی سن سکتے ہیں۔ آپ کو تازہ ترین سبق چھوٹ جانے کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سسٹم کو استعمال کرنے کے لیے

پوڈکاسٹ سروس استعمال کرنے کے لیے ایک اپلیکیشن اور انٹرنیٹ تک رسائی ضروری ہے۔ پوڈکاسٹ پلئیر کے لیے اپلیکیشن انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

سمارٹ فون اور ٹیبلٹس ہونے کی صورت میں:

  1. پوڈکاسٹنگ کے لیے اپلیکیشن کو اپنی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
  2. اپلیکیشن کو کھول کر این ایچ کے ورلڈ کے " آئیے جاپانی بولیں" کو تلاش کریں۔
  3. " آئیے جاپانی بولیں" کو منتخب کرکے اسے رجسٹر کر لیں۔

پرسنل کمپیوٹر ہونے کی صورت میں:

iTunes
  1. پرسنل کمپیوٹر پر پوڈ کاسٹنگ کے لیے سوفٹ وئیر(آئی ٹیونز وغیرہ) کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کر لیں۔
  2. جو پروگرام آپ سننا چاہتے ہیں اسے اس اپلیکیشن پر رجسٹر کر لیں۔
    (آئی ٹیونز استعمال کرنے کی صورت میں)
    اپلیکیشن کو ایکٹیویٹ کرکے مینیو سے "پوڈ کاسٹ" منتخب کر لیں۔
    "آئیے جاپانی بولیں" کے پیج کو کھول کر "آر ایس ایس پوڈ کاسٹنگ" کے آئیکون کو ڈریگ کر کے آئی ٹیونز کی سکرین پر ڈراپ کر دیں۔ اب یہ مکمل ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے