NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > ہم انّا کے ساتھ مل کر سیکھ رہے ہیں!

براہِ مہربانی اپنی ایک تصویر کھینچیے کہ آپ کیسے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں اور ہمیں ارسال کیجیے۔

[اندراج کی شرائط]

  • ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ بھیجی گئی تمام تصاویر اور تاثرات نشر کیے جائیں گے یا پھر ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے۔
  • براہِ مہربانی اس بات کا خیال رکھیے کہ کسی بھی فائل کا ڈیٹا جو آپ ہمیں بھیجیں وہ 200MB یا اس سے کم ہو۔
  • سوائے ای میل ایڈریس کے، اس ویب سائٹ کے ذریعے جمع کردہ معلوماتی مندرجات اور جمع کیے گئے ڈیٹا کے نتائج مقامی نشریات میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اور این ایچ کے انہیں نشرِ مکرر کے طور پر بھی پیش کر سکتا ہے جن میں ان مندرجات کی تخلیقِ نو بھی شامل ہے۔ انہیں این ایچ کے کی بین الاقوامی نشریات میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، سمندر پار بھیجا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ تعلقاتِ عامہ، پروگراموں کے مقابلہ جات، مواقع، اوپن لائبریری اور ویب سائٹ میں پیشکش کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ استعمال قطع نظر اس بات کے ہو گا کہ معاوضہ موصول ہوا ہے یا نہیں۔ انہیں این ایچ کے کے علاوہ دیگر مقامی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں، مقامی کیبل ٹیلی ویژن چینل اور سمندر پار مقیم نشریاتی آپریٹرز کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تشہیری ویڈیو اور ریکارڈنگ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں ویڈیو، ریکارڈنگ، مطبوعات اور ویب سائٹ کے لیے بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ براہِ مہربانی یاد رکھیے کہ ان معلومات کے استعمال کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی جائے گی۔
  • درج بالا مقاصد کی خاطر اندراج کے لیے استعمال کیا گیا نام حذف کیا جا سکتا ہے۔
  • موصول ہونے والی تصاویر اورتاثرات میں اس حد تک ترمیم و تدوین کی جائے گی جس سے درخواست دہندہ کا اصل نقطۂ نظر اور مواد تبدیل نہ ہو۔
  • تصاویر اور آراء میں درخواست دہندہ کے علاوہ کسی تیسرے فریق کے کام کو استعمال نہ کیجیے۔ ان میں خاکے، تصاویر، پرکشش جملے، دوسروں کے کام سے لیے گئے مکالمے اور نظمیں شامل ہے۔
  • اگر کوئی تیسرا فریق بھیجی گئی تصویر یا تاثرات کے حوالے سے حقوق کی ممکنہ خلاف ورزی کی شکایت کرتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری بھیجنے والے پر عائد ہو گی۔
  • اگر بھیجنے والا / والی اپنے ملک کے قائم کردہ معیار کے مطابق کم عمر ہے تو اُسے اپنے سرپرست کی اجازت حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
  • براہِ مہربانی یاد رکھیے کہ بھیجا گیا مواد نا قابلِ واپسی ہو گا۔
  • بھیجے گئے ای میل ایڈریس صرف مذکورہ مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
    1. (1) اپنی تصاویر اور تاثرات کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے رابطہ کرنا۔
    2. (2) پروگرام کی پیشکش کے لیے رابطہ کرنا۔
    3. (3) ’’این ایچ کے‘‘ کےعلاوہ دوسرے کاروباری اداروں کے لئے پروگرام، آپ کی تصویر یا تاثرات کی فراہمی سے متعلق نوٹیفکیشن
    4. انہیں دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
  • ’این ایچ کے‘‘ کی جانب سے ذاتی معلومات کے انتظام سے متعلق جاننے کے لیے، "ذاتی معلومات کے تحفظ پر این ایچ کے کی پالیسی " پڑھیے۔

اگر آپ درج بالا شرائط سے متفق ہیں تو ہمیں اپنی تصاویر اور تاثرات بھیجیے۔